कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرحمت اسکول کے ڈائریکٹر کا وائرل ویڈیو کو اے آئی جنریٹیڈ بتانے کا دعویٰ مشکوک!

ناندیڑ: 11؍مارچ (شیخ اکرم ) حالیہ دنوں الرحمت اینگلور اردو اسکول (عمر کالونی، ناندیڑ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ربانی کی وائرل ویڈیو نے عوامی سطح پر ہلچل مچادی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر ربانی کو ایک خاتون کے ساتھ نہایت نازیبا انداز میں پیش آتے ہوئے اور کتے کی طرح بھونکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد عوام، والدین اور تعلیمی حلقوں میں شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹر ربانی نے اس ویڈیو کو اے آئی جنریٹیڈ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو فیک ہے ، اس میں آوازیں مکس کی گئی ہیں اور یہ ان کے مخالفین کی سازش ہوسکتی ہے۔ تاہم عوامی حلقوں میں ان کے اس دعوے کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ربانی کی وضاحت اس ویڈیو میں نظر آنے والے واضح مناظر سے میل نہیں کھاتی۔عوام کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر ربانی جھوٹ بول کر معاملے کو دبانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوامی سطح پر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین اور ویڈیو کی فارنسک جانچ کرکے حقیقت کو واضح کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے