कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:13)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ ہر دن دیکھنے سے پہلے ایک اندھیری رات پڑتی ہے۔

٭ ہمت ہارنا ‘ ناکامی کی طرف پہلا قدم ہے۔

٭ ہر آدمی اپنا گزرا ہوا کل کھو چکا ہے، کامیاب وہ ہے جو اپنا آج نہ کھوئے۔

٭ وقت برباد کرتے وقت اس کا خیال بھی رکھنا چاہیے کہ وقت بھی تمھیں برباد کررہاہے۔

٭ وقت کی قدر کرو‘ وقت تمہاری قدر کرے گا۔

٭ اچھی کتابیں ہمارے دل کا میل صاف کرنے والی بہترین صابن ہے۔

٭ پھولوں کا راجہ گلاب کانٹوں میں کھلتا ہے‘ پلتا ہے اور ہمیشہ خوش رہتا ہے۔

٭ دُکھ برداشت کرنے کے بعد ہی انسان سُکھ کی قدر کرتا ہے۔

٭ کچھ ناکامیاں بھی کامیابیوں کا مقام رکھتی ہیں۔

٭ مصیبت میں اگر تم ہمت نہ ہارے تو آدھی بازی تم پہلے ہی جیت جاؤ گے۔

٭ زندگی خوشی اور غم کا خوبصورت سنگم ہے۔

٭ مصیبت انسان کو زندگی جینے کا طریقہ سیکھلاتی ہے۔

٭ زندگی انمول خزانہ ہے۔

٭ کردار انسان کا آئینہ ہے۔

٭ کامیابی پچاس فیصد معلومات سے تعلق رکھتی ہے اور بقیہ پچاس فیصد منصوبہ بندی ہے۔

٭ جو لوگ نتیجے کو آج پانا چاہیں وہ ہمیشہ ناکام رہیں گے کیونکہ اس دُنیا میں نتیجہ ہمیشہ کل حاصل ہوتا ہے۔

٭ وقت برباد مت کرو‘ آپ کا وقت آپ کی زندگی ہے۔

٭ زندگی ایک مقابلہ ہے اُس کا سامنا کرو۔

٭ زندگی ایک امتحان ہے اُس پر کامیابی حاصل کرو۔

٭ انسان علم کا بہت بڑا بوجھ اُٹھانے کے باوجود خود کو پھولوں کی طرح محسوس کرتا ہے۔

٭ جو انسان اپنی بُرائی پر نظر رکھتا ہے اُس کو دوسروں کی بُرائیاں دیکھنے کی فرصت نہیں ملتی۔

٭ علم ایک ایسا پھول ہے جس کی خوشبو ہر طرف محسوس کی جاتی ہے۔

٭ علم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے ‘ اس لیے علم حاصل کرو تاکہ کوئی تمھیں ہرا نہ پائے۔

٭ مصیبت میں نہ گھبراؤ کیونکہ چاند تارے اندھیرے ہی میں چمکتے ہیں۔

٭ علم ایک ایسا پودا ہے جسے اگر ایک انسان لگا لے تو اس کا پھل ہر انسان کو ملتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے