कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام

تحریر:سعدیہ فاطمہ عبدالخالق
ناندیڑ مہاراشٹر

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور ساری نعمتیں اسی کی دی ہوئی ہیں ، ہندوستان کی سر زمین پر جن عظیم ہستیوں نے جنم لیا ہے ان میں ایک عظیم ہستی ,, اے پی جے عبدالکلام ،، ہے ، ابو الفقیر زین العابدین عبدالکلام کا جنم 15/اکتوبر 1931ء کو ہوا ، یہ ریاست تامل ناڈو کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے ، عبدالکلام کی زندگی میں ان کے والد کے بہت گہرے اثرات ہیں ، ان کی زندگی کے دئیے گئے اہم سبق عبدالکلام کے بہت کام آئے ، ابتدائی تعلیم کے دوران عبدالکلام اپنے علاقے میں اخبار تقسیم کیا کرتے تھے ، انھوں نے مدراس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے خلائی سائنس میں گریجویشن کیا اور اس کے بعد اس کرافٹ منصوبے پر کام کرنے والے دفاعی تحقیقاتی ادارے کو جوائن کیا جہاں ہندوستان کے پہلے سیٹلائٹ طیارے پر کام ہو رہا تھا اس سیارے کی لانچنگ میں ڈاکٹر عبدالکلام کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں ، اس کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر انھوں نے پہلے سیٹلائٹ جہاز ایسیلوا کی لانچنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ، ڈاکٹر عبدالکلام نے 1974ء میں بھارت کا پہلا ایٹم بم تجربہ کیا تھا ، جس کے باعث انھیں میزائل مین بھی کہا جاتا ہے ، بھارت کے گیارہویں صدر کے انتخاب میں انھوں نے 89 فیصد ووٹ لے کر اپنی واحد حریف لکشمی سہگل کو شکست دی ، عبدالکلام کے بھارتی صدر منتخب ہونے کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں تھا ووٹنگ محض ایک رسمی کاروائی تھی ، عبدالکلام بھارت کے تیسرے مسلمان صدر تھے انہیں ملک کی مرکزی اور ریاستی انتخابی حلقوں کے تقریبا پانچ ہزار اراکین نے ووٹ دیا عبدالکلام کو حکومت ہند کی طرف سے 1981ء میں ائی اے ایس کے ضمن میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا تھا عبدالکلام کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے 1997 میں نوازا گیا 18 جولائی 2002 کو عبدالکلام کو بھاری اکثریت کی طرف سے بھارت کا صدر منتخب کیا گیا اور انہوں نے 25 جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالا اس عہدے کے لیے ان کی نامزدگی اس وقت کی حکمراں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے کیا تھا جسے انڈین نیشنل کانگرس کی حمایت حاصل تھی صدر کے لیے نامزدگی پر ان کی مخالفت کرنے والوں میں اس وقت بائیں بازو کی جماعتوں نے اپنی طرف سے 87 سالہ محترمہ لکشمی سہگل کا اندراج کیا تھا جو سبھاش چندر بوس کے آزاد ہند فوج اور دوسری جنگ عظیم میں اپنے شراکت کے لیے معروف ہیں ، عبدالکلام نے اپنی ادبی و تصنیفی کاوشوں کو چار بہترین کتابوں میں پیش کیا:
01)…پرواز ۔۔۔۔ ( ونگس آف فائر کا اردو ترجمہ )
02) انڈیا 2020 ، اے وژن فار دیی نیو ملینیم
03) مائی جرنی
04) اگنیٹڈ مائنڈز، انلیشنگ دی پاور ودن انڈیا
ان کتابوں کا کئی ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اس طرح عبدالکلام ہندوستان کے ایک ایسے سائنسدان ہیں جنہیں 30 یونیورسٹیوں اور اداروں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں مل چکی ہیں ، انہوں نے اپنی کتاب ,, وژن 2020 ،، میں ہندوستان کو سال 2020 تک دنیا کی سب سے بڑی طاقت ,,سوپر پاور ،، بنانے کا فارمولا پیش کیا ، ہندوستان کا ایک میزائل مین سابقہ بھارتی صدر 27 جولائی 2015ء بروز پیر کو 83 برس کی عمر میں شیلانگ میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے داعی اجل کو لبیک کہا ۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی وفات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے پاس ٹیلی ویژن اے سی کار ، شیرز ، پراپرٹی اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس تھا ، گزشتہ آٹھ سال سے وہ اپنا وظیفہ گاؤں کی پنچایت کو دے رہے تھے ، انھوں نے اپنے ترکے میں 2500 کتابیں ، چھ پینٹس ، چار شرٹ ( ڈی آر ڈی او کا یونیفارم ) ، تین سوٹس ، ایک فلیٹ ریسرچ کے لئے وقف ، ایک پدم شری ، ایک پدم بھوشن ، ایک بھارت رتن ایوارڈ چھوڑا ہے ، آج کے طلباء اگر اے پی جے عبدالکلام جیسی عظیم شخصیت کا امتزاج بن جائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی اور نہ صرف اہل وطن بلکہ ساری دنیا ان کے علم و ہنر سے استفادہ کرے گی عبدالکلام کو اصلی خراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے نظریات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے ، ملک و قوم ان کے خیالات و افکار کی اہمیت و معنویت کو اجاگر کرنا آج کے دور میں بے حد ضروری ہے انھوں نے ہندو مسلمان کو قریب لانے میں جو کوششیں کیں ان کے نقش قدم پر موجودہ سیاست کے رہنما کو چلنا ہوگا تبھی ہندوستان ترقی کے بام عروج پر پہنچ سکے گا اور ساری دنیا کے ممالک میں صف اول میں اس کا شمار ہوسکے گا ، اللّٰہ ہمارے علم و عمل کو قبول فرمائے اور اللّٰہ ہم سب سے راضی ہوجائے ،آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

2 Comments

Awes Khan کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے