कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مومہ اباکس کی سالانہ انعامی تقریب شاندار انداز میں منعقد

پربھنی :9؍فروری (| ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مومہ اباکس کی جانب سے سالانہ انعامی تقریب بتاریخ 7 فروری 2026 بروز جمعہ، شام 5 بجے تا 9 بجے، گولڈن فنکشن ہال، دھار روڈ، پربھنی میں نہایت ہی شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس باوقار تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور شہر کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب (ممبر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) تھے، جبکہ خصوصی مہمانان میں ناصر خان سر (پرنسپل، انڈین اسکول، اقبال نگر)، مشو خان صاحب (کارپوریٹر درگاہ روڈ پربھنی)، ضیاء الدین سر (رائٹر و ایڈیٹر)، شفیع سر (ہیڈ ماسٹر، انڈین اسکول، درگاہ روڈ)، امین صدیقی سر (ڈویژنل انجینئر، بی ایس این ایل، پربھنی) اور دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی و فکری مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں پربھنی ضلع سطح اباکس مقابلہ 2026، اسلامی آداب کوئز مقابلہ 2026، اور اباکس نیشنل و انٹرنیشنل لیول مقابلہ 2025 شامل تھے۔ طلبہ کی غیرمعمولی کارکردگی کو حاضرین نے دل کھول کر سراہا۔ مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطابات میں مومہ اباکس کی تعلیمی خدمات کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے، تیز رفتاری اور اعتماد پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جو مستقبل میں ان کی کامیابی کی مضبوط بنیاد بنتے ہیں۔ یہ شاندار تقریب مومہ اباکس کے وژنری ڈائریکٹر شیخ ضمیر سر اور طہورہ زینب میڈم کی نگرانی اور موجودگی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بہترین منصوبہ بندی، نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول نے اس پروگرام کو یادگار بنا دیا۔ والدین نے ادارے کی مسلسل تعلیمی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسے مفید اور معیاری پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے