कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد حاشیر نے مکمل کیا پہلا روزہ

پربھنی:23؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) پربھنی کی معزز اور محترم شخصیت عبدالرحیم صاحب(ریٹائرڈ آرٹ ماسٹر ضلع پریشد پربھنی) کے پوتے اور شعیب نعیم ( مدد گار معلم، فیض العلوم پرائمری اسکول) کے ہونہار فرزند محمد حاشیر نے اپنے زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اس مبارک عمل کا آغاز کیا۔اس پرمسرت موقع پر بڑے پاپا توصیف ندیم، پھوپھا شیخ سمیر، محمد رضوان، ماما محمد نجم، محمد یٰسین و رائل فیملی کے تمام افراد، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سب نے مل کر محمد حاشیر کو اس اہم دینی فریضے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ محمد حاشیر کو ہمیشہ نیک راستے پر گامزن رکھے، دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے، اور اسے والدین کا فرمانبردار اور خاندان کا فخر بنائے۔اس بابرکت تقریب میں محبت اور خوشی کا خوبصورت سماں دیکھنے کو ملا، جہاں ہر چہرہ مسکراہٹ سے دمک رہا تھا اور ہر دل دعاگو تھا۔ مہمانوں کے لیے پرتکلف افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں سب نے مل بیٹھ کر محبتوں کے رنگ بکھیرے۔اللہ تعالیٰ اس ننھے روزہ دار محمد حاشیر کے روزے کو قبول فرمائے اور اسے ہمیشہ ایمان، تقویٰ اور کامیابیوں سے نوازے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے