कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاقہ کش حسیٖن نہیں ہوتے!!!

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

اس معصوم کے والدین کسی حادثہ میں فوت ہو گئے۔وہ کمسن ان حالات میں مزدوری کرنے لگااوریوں ہی اس معصوم مزدور کو کسی  رشتہِ دارکے  یہاں  مجبوراً زندگی  گزارنی پڑتی۔ وہ اپنے مقدر پر بارہا آنسو بہاتا اور خیالوں میں گم اپنے آپ والدین  سے ملاقات کر تا ، کبھی روپڑتا، ان معصوم خیالوں میں والدین اسے بہت پیار کرتے،اسےوہ سب کچھ  دیتے جو وہ چاہتا ، کبھی خیالوں میں ان  سے فرمائشیں کیا  کرتا ,۔کبھی انہیں اپنے دکھ درد سناتا ،کبھی خیالوں میں اپنی ماں  کی گود میں سرر کھتا کبھی ان سے ناراض۔ہوجاتا ۔۔۔
اس کمسن بچہ نے اپنی مزدوری جاری رکھی۔ اس کے مالک صاحب اچھے آدمی تھے۔ اسے کچھ نہ کہتے،نہ ہی ڈانٹتے،کبھی وقت سے پہلےہی چھٹی  دے دیتے ۔مالک صاحب کے  بہت سے  دوست ان سے.  ملنے  آتے  بچہ ان کے  چاءےناشتہ کےبھی کام انجام دیتا ۔
ایک مرتبہ مالک صاحب کے کوئی خاص دوست بڑے صاحب آئے۔ بچہ نے فوراً پانی  پیش کیا اور چائے ناشتہ کی تیاری کرنے لگا،بڑے   صاحب واقعی بڑے آدمی لگتے تھے ، بڑے صاحب اک خوبصورت سی لال رنگ کی چمکتی دمکتی کار میں آئے تھے۔ ان کے کپڑوں سے خوشبو مہکتی تھی ،ہاتھ میں سنہرے رنگ کی گھڑی پہنے ہوئے، اور چاروں انگلیوں میں سنہرے رنگ کی انگوٹھیاں، آنکھوں پر کالی عینک لگی ہوئی ،  کالے رنگ کی کوٹ ،بہترین پالش کیے ہوئے کالے رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ،  بڑئے صاحب ہسمکھ اور خوش مزاج شخصیت معلوم ہوتے تھے۔ بات بات مسکراتے رہتے تھے۔۔۔
بچہ نے چائے پیش کی۔ ،اس وقت بڑے صاحب کو کہتے سنا کہ کوئی اولاد نہیں ہے،اسلےءپڑوس کے گاؤں میں یتیم خانے سے کسی بچے کو لے جائیں گے اور اسکی اچھی  پرورش کریں گے  خوب تعلیم دلوائیں گے،زندگی  اسی کے نام ، جاءیداد اسی کے نام !!!
بچہ نے جیسے ہی سنا اس کی  آنکھوں میں  آنسو آگئے،ہاتھ کاںپنےتھر تھرانے لگے،اک غیر معمولی امید کی کرن اس کے دل میں  رونما ہونے لگی ،مالک صاحب نے موقع کو بھانپ لیا اور فوراً اس کمسن  کی سفارش اپنے دوست  بڑے صاحب  سے کی ، بڑے صاحب اسی  انداز سے مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ نہیں نہیں ایسی  بات بالکل نہیں۔۔ ہے،دراصل بات  کچھ اور ہے، مجھے تمہاری عمر کا  بچہ نہیں چاہیئے،بلکہ اک کم عمربچے   تلاش  جس کی عمر تقریباً ایک یا دو برس کی ہو جو سیرت او ر صورت سے میرشارم نواب کا فرزند نظرآئے   ناک نقشہ خوب ہو، بڑی اور خوبصورت  آنکھیں ہوں ۔اس کے چہرے  سے خوبصورتی چھلکتی ہو!!!
بچہ جا چکا تھا،بڑے صاحب پھر وہی خوش مزاجی سے کہنے لگے،مجھے ایسے کالے افریقی بچہ ہرگز پسند نہیں میں اک حسین،اور پیارے بچے کی  تلاش میں ہوں۔
بچہ ہمیشہ کی طرح اینٹیں اٹھانے لگا،اور ان کمسن خیالوں میں گم اپنی ماں سے باتیں کرنے لگا، ماں اسکےموٹے موٹے موتی نما آنسو اپنے دوپٹے سے صاف کرنے لگی، اس کے سر پرہاتھ پھیر تے ہوءے دعائیں دینے لگی۔ بچہ کےوالد ،اپنے کمسن لختِ جگر کوکھانا کھلا رہے تھےوہ کافی وقت سے بھوکا تھا اور کہہ  رہے تھے کہ میرا بچہ میں نے تم سے شاید یہ  بات نہ  بتائی کیا   تم نہیں  جانتے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کہ  فاقہ کش حسیٖن نہیں ہوتے!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے