कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہید عبدالحمید اردو اپر پرائمری اسکول ناگپور میں صدر معلمہ حنیفہ اعظمی کو خراجِ تحسین، محمد جمیل نئے صدر معلم مقرر

ناگپور:6؍ستمبر (راست) بتاریخ 31 اگست 2025ءکو شہید عبدالحمید اردو اپر پرائمری اسکول سنجے باغ کالونی ناگ سیون ناگپور میں ذریعہ ہذا پروگرام کا انعقاد ہوا۔اس پروگرام کی صدارت اسکول کمیٹی کے صدر جناب سابق آمدار شری اتول بھاؤ دیشکر اور مہمان خصوصی اسکول کمیٹی کے سیکرٹری جناب شیخ سر ،رضا مسجد کمیٹی کے صدر جناب یوسف بھائی اسکول ہذا کی صدر معلمہ محترمہ حنیفہ باجی اور سینیئر رکن معلم محمد جمیل تھے۔نعت پاک سے پروگرام کی شروعات کی گئیاور نظامت کے فرائض جناب شہزاد سر نے انجام دیا۔تعارفی کلمات میں محمد جمیل نے اسکول رپورٹ اور صدر معلمہ حنیفہ اعظمی کی خدمات کو سراہا اورپوری سروس کو بیان فرمایا۔اسکول کمیٹی کے سیکریٹری نے حنیفہ اعظمی کے کام کو سراہا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔ صدارتی خطبہ میں جناب اتول سرنے اسکول کی ترقی میں صدر معلمہ کےکام کو سراہا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسی خطبہ میں آپ نے نئے صدر معلم کے لیے محمد جمیل کا اعلان کیا۔ہدیہ تشکر سمینہ پروین نے انجام دیئے ۔ اسی پروگرام کے درمیان میں صدر معلمہ کو اسکول کے جانب سے مختلف تحایف پیش کیے گئے اور منتظمین اور پورے اسٹاف نے نئے صدر مدرس کا پر تپاک استقبال کیا اور اس پروگرام میں اسکول کے تمام اساتذہ یونس خان محمد فاروق ، احفاظ اللہ خان ،فرزانہ بیگم ،شہزاد قریشی ،سمینہ پروین ، اممہ قائد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام ختم کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

2 Comments

  1. اکرم صاحب بہت بہت شکریہ جناب آپ نے ہماری خبر کو اہمیت دی اللہ تعالٰی آپ کو بہتر سے بہترین عطا فرمائیں آمین ثم آمین

Shaikh Akram کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے