कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج ناندیڑ میں خطاب عام:بھارت میں نافذ ہونے والے ظالمانہ قوانین اور ہماری ذمہ داریاں

SIR، اینٹی کنورژن لا اور یو سی سی کے موضوع پر عوامی خطاب کا انعقاد

ناندیڑ:28؍جون ( راست) قباء مسجد میں 29 جون 2026، بروز پیر، بعد نمازِ عشاء ایک اہم عوامی خطاب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان "بھارت میں نافذ ہونے والے ظالمانہ قوانین اور ہماری ذمہ داریاں” رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ملک میں نافذ کیے جا رہے مختلف قوانین، خصوصاً SIR، اینٹی کنورژن لا (Anti-Conversion Law) اور یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے اثرات اور ان کے تناظر میں عوام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس موقع پر ممتاز علماء کرام خطاب فرمائیں گے، جن میںمولانا رفیع الدین اشرفی صاحب، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و نائب صدر کل جماعتی وفاق مہاراشٹر،مولانا آصف ندوی صاحب، امام و خطیب مسجد غنی پورہ، ہتائی، ناندیڑ،مولانا حافظ اقبال انصاری صاحب (صدر تنظیم ائمہ مساجد اورنگ آباد)،مسلم نمائندہ کونسل کے منتظمین نے عوامِ الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم اور بروقت پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں، علماء کرام کے خطابات سے استفادہ حاصل کریں اور موجودہ حالات میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔
منجانب : مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے