किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

AI کے مستقبل پر سمٹ

تنویر زمان خان

گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے شہرملٹن کینز میں AI Safety Summit 2023 منعقد ہوئی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں آج کل تذکرہ اتنا زبان زد عام ہے کہ جہاں چار لوگ اکھٹے ہوتے ہیں اس کے مستقبل کے غلبے کے خطرات پرباتیں کرنے لگتے ہیں، پچھلے چند ماہ سے اس موضوع پر اتنی بحثیں ہونے لگی ہیں کہ یہ خوف بڑھتا جا رہا ہے کہ انسان بہت جلد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کنٹرول میں آجائے گا اور اس کی اپنی ہی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی اس سے دشمنی مول لے، لے گی۔ یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اگر اینٹی ہیومن رحجانات رکھنے والے مائنڈ سیٹ کے ہتھے چڑھ گئی تو ساری انسانیت کو کرہ ارض پر بھاری نقصانات سے لے کر بالکل خاتمے تک لے جایا جا سکتا ہے، اگر یہ ٹیکنالوجی اپنے ہونے کے بارے میں Congitive ہو گئی اور اپنے فائدے اور نقصان کا سوچنے لگ گئی تو پھر انسان دیکھتا ہی رہ جائے گا اور یہ ٹیکنالوجی کچھ سے کچھ کر گزرے گی، انہی خطرات کو کنٹرول کرنے کے لئے اس سمٹ میں تقریبا تمام ترقی یافتہ دنیا سے شرکا شامل فکر ہوئے، ان میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک کے علاوہ امریکی نائب صدر کملا ہیرث، چینی حکومت کے نمائندے، اوسن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے CEO سام آلٹمین کے علاوہ X (سابق ٹوئٹر) اورآج کی سب سے مشہور الیکٹرک کار ٹیسلا کے مالک ایلن مسک بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ کے کنگ چارلس نے اس میٹنگ میں ورچوئل شرکت کی۔ ایلن مسک بڑے بڑے بزنس میں خطرات مول لینے والا بلند IQ کا مالک بزنس مین ہے جس کے جدت بھرے خیالات آج کی ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ ایلن مسک کے IQ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 155 IQ ہے جب کہ عام آدمی کا اوسطا 100 ہوتا ہے۔ اسی طرح سوفٹ ویئر کے بادشاہ بل گیٹ کا آئی کیو 157 ہے۔ آئن سٹائن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا آئی کیو 160 تھا۔ یہ لوگ دنیا اور زندگی کو جس زاویے سے دیکھتے ہیں وہاں تک عام آدمی کے دماغ کی رسائی نہیں ہوتی۔ آپ کو یاد ہوگا جب تین سال قبل دنیا کو کوویڈ 19 نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا اس وقت لوگ بل گیٹ کی باتوں کو بڑے غور سے سنتے تھے اور یہاں تک قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ اس کوویڈ کے پھیلاو کے پیچھے بل گیٹ ہے جو زمین میں رہنے والے تمام انسانوں کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اس میں ایسی طاقت آجائے گی کہ انسان اس کا ہو کے رہ جائے گا بلکہ ایلن مسک نے تو یہاں تک کہا ہے کہ آئندہ روبوٹ ہی انسان کے دوست ہوا کریں گے کیونکہ ان روبوٹ کیساتھ انسان نہ صرف کھل کر ہر بات کہہ سکے گا بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لوڈڈ ان روبوٹوں سے بہترین مشورے بھی لیا کرے گا۔ سمٹ میں برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سپرکمپیوٹر پر بڑی رقوم کی سرمایہ کاری کرے گا جب کہ ایلن مسک نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جب کہ ایلن مسک خود ہی نہ صرف یہ کہ اس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پائینرز میں سے ایک ہے لیکن وہ اس کے بغیر کسی قواعد و ضوابط کے ہرطرح کے پھیلاو پر قدغن لگانا چاہتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ قدغن دنیا بھرمیں لگائی جائے اور اس سائنس کو ریگولیٹ کیا جائے۔ سمٹ میں شریک 150 ممبران نے بہت سے ایسے سوالات بھی اٹھائے جنہیں آئندہ ہونے والی میٹنگز میں اٹھایا جائے گا۔ اس عرصے میں تمام ممالک اور خصوصی طور پر متعلقہ اداروں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہت متحرک ہوناپڑے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس فرنٹیئر کے مستقبل کے حوالے سے ایک مشترکہ ڈیکلریشن بھی جاری کیا گیا، البتہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر اس پر ہنگامی طریقے سے آگے بڑھنے کاطریقہ کارطے نہ کیا گیا تو انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے اور اس پر کام کرنے کی صورت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فرنٹیئر کو نہ صرف کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے بلکہ انسان کی مستقبل کی ترقی میں ایک جست لگائی جا سکے گی۔ اس سب کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کسی بھی نئی جہت کو لاگو کرنے یا مارکیٹ کرنے سے پہلے ٹیسٹ اور منظوری کو لازمی قرار دیا گیا اور اس کے نئے امکانات اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو کنٹرول میں رکھ کے بہت آگے تک لے جانے پر بھی تمام فریق شرکا نے اتفاق کیا لیکن ہر قدم پرسب کوایک دوسرے کے ساتھ ہر جہت شیئر کرنے پر بھی سب رضا مند تھے اس کی آئندہ سمٹ کے میزبان فرانس اورجنوبی کوریا ہونگے، دیکھتے ہیں یہ ٹیکنالوجی کا انقلاب کیا،کیا رنگ دکھاتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے