किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیضانِ حق اردو ہائی اسکول پربھنی میں جشن یوم جمہوریہ بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا

پربھنی:28؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) شہر پربھنی کی مشہور درسگاہ فیضان حق اردو ہائی اسکول میں طلبہ نے جشن یوم جمہوریہ بڑے شاندار انداز سے منایا گیا ،یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلبہ کے درمیان اسپورٹس ویک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جس میں طلبہ کے درمیان چودہ گیمز کے مقابلے جات رکھے گئے ۔اسپورٹس ویک کا آغاز کینٹن ڈے سے کیا گیا ۔ رننگ ، کرکٹ ، کبڈی ، کرسی ریس ، رنگ ریس ، لیمن ریس ، بھالا پھینک ، گولا پھینک ، تھالی پھینک ، وغیرہ کھیلوں کے ذریعے طلبہ خوب لطف اندوز ہوئے ۔ نیز یوم جمہوریہ کے مناسبت سے طلبہ میں تقاریر کا مقابلہ بھی رکھا گیا ۔‌جس میں طلبہ نے بڑے عمدگی و شائستگی سے سہ لسانی ( اردو ، مراٹھی ، انگلش ) تقاریر پیش کی ۔جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر اسکول کے صدر مدرس سید عبدالواجد سر ، نظام الدین سر ، شیخ رفیق قریشی سر ، سید عارف سر ، مفتی قاضی مطیب الدین نے انتھک کوششیں کیں ۔ جشن یوم جمہوریہ کی تقریبات مجلس اشاعت الحق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی مستحب الدین ، سکریٹری حافظ قاضی مہذب الدین صاحب کی زیر نگرانی منعقد کی گئیں ۔ اس موقع پر متعدد مہمان شریک رہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے