किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کا مرکزی جلسۂ سیرت النبی ﷺ ۱/۲ فروری ۲۰۲۵ کو، جید علماءعظام کی شرکت

ریاستی سطح اعزازات،ضلعی سطح ایوارڈز اور انعامات کی تقسیم۔یکم فروری کوریاستی کوئز مقابلہ اور قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن

مولانا محمد مظہرالحق کامل قاسمی کو ’’ حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ‘ شعیب خسرو کو ریاستی سطح کا صحافتی ایوارڈ‘ محمد صادق مدیر اعلیٰ کامل یقین کو ’ مثالی صحافی‘ ایوارڈ 

ناندیڑ: 28؍جنوری(راست):خادمین امت کے مقبول عام سیرت پروگرام کا آخری پڑاؤ، مرکزی جلسۂ سیرت النبی ﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کا انعقاد مورخہ ۲/۱ فروری ۲۰۲۵ کو حیدر گارڈن فنکشن ھال مال ٹیکری روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ پر منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں ریاستی سطح کے متعدد اعزازات تفویض کئے جائیں گے۔جن میں دینی میدان میں عرصہ دراز سے بےلوث خدمات انجام دینے والے دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ناندیڑ کے مہتمم حضرت مولانا محمد مظہرالحق کامل قاسمی صاحب کو”حضرت ابو ہریرہؓ ایورڈ” اور صدر معلمہ مدرسہ گلشن فاطمہ للبنات ناندیڑ کی صدر معلمہ محترمہ معراج النساء صالحاتی باجی کو "حضرت سمیہؓ ایورڈ” ، ملی اتحاد، ملی مسائل پر بے باکانہ ، بے لوث خدمات کے لئے محترم جناب ناظم الدین فاروقی صاحب، حیدر آباد کو "بنیان المرصوص ایورڈ” عقیدہ ختم نبوت پر مسلسل کوشاں حضرت مولانا وجیہ الدین صاحب حیدرآباد کو "شاہین ختم نبوت ایورڈ” دینی موضوعات پر بیش بہا تصانیف کے لئے قاضی محمد عمیر احمد صاحب، قاضی شریعت حیدرآباد کو "شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ ایورڈ” کالم نگاری سے دینی شعور کی آبیاری اور ملی اشوز پر بےباکانہ تحریروں سے دین و ملت کی خدمت کے لئے جناب مسعود محبوب خان، ممبئی کو "عبداللہ ابن مسعودؓ ایورڈ” عصری تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کے لئے جناب عبدالرازق حسین صاحب،امراوتی کو "نشان اقراء ایوارڈ” اور صحافت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے جناب شعیب خسرو صاحب، مدیر اعلی روز نامہ اورنگ آباد ٹائمز کو "مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ” تفویض کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ہر ضلع سے مثالی استاذ "حضرت مصعب بن عمیرؓ ایوارڈ” مثالی معلم "ابن عباسؓ ایورڈ” مثالی معلمہ "ماں عائشہ صدیقہؓ ایورڈ” اور مثالی صحافی”آفتاب صحافت ایوارڈ” ۲/فروری کو صبح ۱۰/بجے سے دئے جائیں گے۔ناندیڑ ضلع سے مثالی استاذ ایورڈ حضرت مولانا مفتی مزمل ندوی صاحب، مدرسہ و مسجد عمر فاروق، عمر کالونی ناندیڑ، مثالی معلم ایورڈ جناب عشرت میاں ممتاز میاں، جواہر العلوم اردو ہائی اسکول،کنوٹ، مثالی معلمہ ایورڈ محترمہ مہرالنساء صدیقی، ثنا اردو اینگلو ہائی اسکول ناندیڑ اور مثالی صحافی ایوارڈ جناب محمد صادق محمد عبدالرزاق صاحب مدیر اعلی روزنامہ کامل یقین ناندیڑ کو تفویض کئے جائیں گے۔
یکم فروری کو رات ۸/ بجے اجلاس کے پہلے سیشن میں ملی اتحاد، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور تجربات کے تبادلہ جیسے احساسات کے ساتھ امسال ہر ضلع میں فعال این جی اوز کو بھی مثالی خدمات "حضرت انسؓ ایورڈ” پیش کئے جائیں گے، اورنگ آباد سے مانڈس ان موشن فاؤنڈیشن، ناندیڑ سے ناندیڑ یوتھ میمن کمیونٹی ٹرسٹ، امراوتی سے عامر ملٹی پرپز سوسائٹی، رائے گڈھ سے سوشل سوسائٹی موربہ، بیڑ سے الخیر فاؤنڈیشن، جگتیال سے عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ،ممبئی سے رائٹ وے فاؤنڈیشن، آکولہ سے امید فاؤنڈیشن، بھینسہ سے ہمارا سہارا یوتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور مالیگاؤں سے فلاح امت ٹرسٹ کو حضرت انسؓ ایورڈ دئے جائیں گے۔
خادمین امت کے اس شاندار اجلاس میں حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب-حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب-پربھنی،حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد صاحب-ناندیڑ، حضرت مولانا مفتی محمد نعیم خان صاحب-اورنگ آباد، جناب ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی صاحب-ناندیڑ، جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب-ناندیڑ، جناب عبدالکریم سالار صاحب-جلگاؤں، جناب عبدالحئ صاحب-شاہین ناندیڑ، جناب سید معین صاحب-معروف ملی قائد ناندیڑ، جناب محمد ریاض الدین بابا بلڈر صاحب-اورنگ آباد، جناب محمد غوث زین صاحب-پربھنی، جناب عبدالستار سیٹھ صاحب-سابقہ میئر ناندیڑ، جناب مسعود احمد خان صاحب-سابقہ ڈپٹی میئر ناندیڑ، جناب واصل علی گرجر صاحب-قومی صدر قومیاردوشکشککرمچاریسنگھ-بھارت، جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب-قومی نائب صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے علاوہ متعدد آفیشل پرسنس مہمان خصوصی ہوں گے۔
خادمین امت کے زیر اہتمام منعقد سیرت پروگرام-۱۸ کے تحت تحریری کوئز، لیکچر سیریز، قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن اور کھیل مقابلوں میں مہاراشٹر تلنگانہ اور آندھراپردیش کے ۲۵/ اضلاع سے ۶/ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اور شاندار کامیابی کے ساتھ پروگرام کے سبھی ایونٹس مکمل کئے گئے۔ خاص طور پر امراوتی، لاتور، جگتیال اور ناندیڑ سے کثیر تعداد شامل رہی۔پروگرام کے انعقاد میں برادر محمد اسماعیل، جناب ظہیرالدین انعامدار، جناب محمد عابد ندوی، جناب محمد خلیل سر، جناب محمد سلیم حاجی الند سر، جناب اظہر سر اور محترمہ ناظمہ بیگ رہبری صاحبہ نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے