कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ نے پھر ماری بازی:سائنس ایکسپو اور دیگر مقابلوں میں سر فہرست

ناندیڑ:25؍دسمبر (راست) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کی جانب سے منعقدہ سائنس ایکسپو اور دیگر تعلیمی مقابلوں میں ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کے طلباء و طالبات نے اپنی علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور نہ صرف انعامات حاصل کیے بلکہ اپنے تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں سے ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ان مقابلوں میں ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کیں۔ عدینہ مشیر ہاشمی اور ان کی ٹیم نے افراح نصیر ہاشمی، مریم احسن زُبیری، سعدیہ مہرین یوسف علی کے ہمراہ "آرکیٹیکچرل مریکلس آف مسلمس” کے نام سے ایک اہم ماڈل بنا کر اول پوزیشن حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف ادارے کو فخر کا موقع دیا بلکہ پورے شہر کا نام بھی روشن کیا۔عاطف حسان محمد عظیم نے میتھس اولمپیاڈ میں اول پوزیشن حاصل کی، جبکہ عمر عبداللہ ولد مفتی محمد عباس نے اسلامک کوئز میں پہلی پوزیشن جیت کر ادارے اور شہر کا نام بلند کیا۔دوم انعام حاصل کرنے والوں میں دسویں جماعت کے حافظ ارسلان ولد ڈاکٹر حافظ محمد مبین، اور آٹھویں جماعت کے سید احمد اللہ حسینی شامل ہیں، جنہوں نے دینیات اسلامک کوئز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سائنس ایکسپو میں عفیفہ شہور بنت محمد افضل کی ٹیم انشرح سامین ریاض احمد، زوحہ فاطمہ محمد محسن، مریم صدف بنت شیخ وقار نے "ڈیولپمنٹ آف ہیومن باڈی آرگن” کے ماڈل کے ساتھ دوم پوزیشن حاصل کی، جس سے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند ہوا۔ اسی طرح پوسٹر میکنگ میں زفیرہ مصطفیٰ خان نے انعام حاصل کیا، اور دیگر طلباء و طالبات جیسے خنسہ ادین، سیدہ عفیفہ، سایحہ فردوس، عریشہ مریم، زوہا تحریم، نمیرہ، ادیبہ، سائم الحق، سبطین، فرقان، عمر تنبولی اور محمد عرفات نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کامیابی پر ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ایس ایم صمیم نے اسٹاف اور تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور مقابلوں میں شریک تمام طلبہ کے لیے ایک تہنیتی تقریب کا اعلان کیا تاکہ ان کی محنت کو سراہا جا سکے۔ یہ کامیابیاں نہ صرف ادارے کے لیے باعث فخر ہیں بلکہ ناندیڑ شہر کی تعلیمی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے