कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج (18؍دسمبر کو) کلکٹر آفس میں یوم اقلیت کے موقع پر لیکچر کا اہتمام

شہریان سے استفادہ کرنے کی اپیل

ناندیڑ:17دسمبر(نامہ نگار)اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے تمام طبقات کو آگے آنے کی اپیل اقوام متحدہ نے کی ہے۔ 18دسمبر کو پوری دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر کلکٹر آفس میں 18دسمبر کو صبح 11 بجے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شرکت کرنے کی اپیل انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔دنیا بھر میں مختلف جگہوں پر مختلف ذاتوں، مذاہب، فرقوں اور لسانی طبقات کو اقلیت قرار دیا جاتا ہے۔ اکثریتی طبقات میں اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے طبقات کو اقلیت کا درجہ دیا جاتا ہے۔ 18دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کا دن کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 18دسمبر 1992 کو مذہبی اور لسانی اقلیتوں کے حقوق کا منشور منظور کرکے پیش کیا تھا۔اس دن کی مناسبت سے اقلیتوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اسی کے تحت 18دسمبر 2024 ء کو کلکٹر آفس ناندیڑ میں صبح 11 بجے ایک لیکچر منعقد کیا گیا ہے۔ اس لیکچر میں وزارت میں ریٹائرڈ جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ دیویندرسنگھ نرملے اور نارائنا ای ٹیکنو اسکول ناندیڑ کے سوشل سائنس شعبے کے سربراہ ارشاد احمد خطاب کریں گے۔ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے اس لیکچر میں شرکت کرنے کی اپیل ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت کی جانب سے کی گئی ہے۔یہ پروگرام صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جس میں معاشرے کی تمام اقلیتیں، درج فہرست ذاتوں، قبائل اور مختلف طبقات کے معزز افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے