कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جرنلسٹ پروٹیکشن کمیٹی کے دیگلور تعلقہ صدر کے طور پر شیخ اسلم کی تقرری

دیگلور: 11؍دسمبر ( راست) جرنلسٹ پروٹیکشن کمیٹی ( صحافی تحفظ کمیٹی )کے بانی صدر ونود پترے کی ہدایت پر ضلع صدر مہندر گائیکواڑ نے دیگلور تعلقہ کے نوجوان صحافی شیخ اسلم کو صحافی تحفظ کمیٹی کے تعلقہ صدر کے طور پر مقرر کیا ہے۔صحافی تحفظ کمیٹی پورے ریاست میں شہری و دیہی علاقوں کے صحافیوں کے انصاف اور حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، اور ناندیڑ ضلع میں بھی صحافی تحفظ کمیٹی کا بڑا کردار ہے۔ یہ کمیٹی ضلع کے شہری و دیہی علاقوں کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ضلع بھر میں کمیٹی نے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا ہے، اور دیگلور کے نوجوان صحافی شیخ اسلم کو دیگلور تعلقہ صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ضلع صدر مہندر گائیکواڑ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر سماجی کارکن نام دیو کامبلے، صحافی کلدیپ سوریہ ونشی اور صحافی ریاض عطار بھی موجود تھے۔صحافی تحفظ کمیٹی کے ضلع سیکریٹری ششی کانت پاٹل گاڑے، سوشل میڈیا کے ضلع صدر آشیش دیشپانڈے، ضلع جوائنٹ سیکریٹری شیخ رفیق سمیت کئی افراد نے شیخ اسلم کی تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے