किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سنبھل میں مسجد سروے کے دوران تشدد کے بعد باہر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی، انٹرنیٹ بند

سنبھل: 25 نومبر:شاہی جامع مسجد کے سروے کو لے کر اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد کئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ سنبھل میں یکم دسمبر تک باہر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ضلع میں باہر کے لوگوں، سماجی تنظیموں اور عوامی نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے یہ قدم انتہائی حساس صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ معلومات کے مطابق تشدد اور پتھراؤ کے بعد حراست میں لیے گئے لوگوں کے گھروں سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ شرپسندوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تشدد میں چار نوجوانوں کی موت ہو گئی ہے اور پتھراؤ کے واقعہ میں 20 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اور تمام اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ دو خواتین سمیت 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سنبھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کرشنا کمار بشنوئی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے