
پھلمبری:30 ستمبر ( سیّد عبدالقدوس علی ) آج بتاریخ 30 ستمبر بروز پیر صبح 10 تا نماز ظہر تک بمقام مرکز جامع مسجد پھلمبری میں جمعیت علماء شاخ پھلمبری کے زیر اہتمام شہر پھلمبری میں اصلاح معاشرہ وسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ، اس عظیم الشان اجلاس کی سر پرستی حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ (صدر جمعیت العلماء مہاراشٹر ) و صدارت حضرت قاری شمس الحق صاحب قاسمی ( صدر جمعیت علماء مراٹھواڑہ ) نے کی ، جبکہ مقرر خصوصی کی حیثیت سے مبلغ اسلام حضرت مولانا عرفان صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ( مبلغ دار العلوم دیو بند ) ( جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مراٹھواڑہ) حضرت مولانا عبد الجلیل تابش ملی صاحب ( نائب صدر جمعیت العلماء مراٹھواڑہ) حضرت مفتی عبد الرزاق صاحب ملی (ناظم تنظیم جمعیت علماء مراٹھواڑہ) قاری شمس الحق صدر (جمعیت علماء مراٹھواڑہ) مولانا امان صاحب حاضر تھے ان کے علاوہ شہر و اطراف کے معزز علماء کرام، مفتی نعیم ملّی حافظ عبدالرزاق ملّی، مفتی قیصر قاسمی، مفتی ظریف ملّی مفتی اظہر فلاحی، مفتی شعیب ،مولانا اطہر محمدی، اکبر امام صاحب ، حافظ آصف ،حافظ کلیم ،حافظ کبیر حاضر تھے اس کے علاوہ اور دانشوران قوم و ملت نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ مولانا عرفان صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کے ہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کے مبارک طریقوں میں ہی کامیابی ملے گی ہمیں تین چیزوں کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے ایک تو نماز کا اہتمام دوسری طہارت پاکی پیشاب کے قطروں سے حفاظت تیسری ہماری زبان کی حفاظت اگر ہم کسی کو کچھ کہتے ہیں تو دنیا میں بدلا توملے گا ہی مگر آخرت میں نیکیاں دے کر بدلا چکانا پڑے گا،جمعیت علماء شاخ پھلمبری کے ذمہ داران مفتی قیصر، ریاض شاہ ،اکبر امام صاحب ،سیّد نثار ٹیلر ،سیّد اسلم ،مبین منیار کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام و خواص نے تعلقہ بھر سے شرکت کی کی اور حضرت سے استفادہ حاصل کیا۔