किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:9)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭ کچھ لوگ، دوسروں کو دیکھ کر برائی کرنا سیکھتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سوچتے کہ دوسرے ہم کو دیکھ کر اچھائی سیکھے۔

٭ عقلمندی کیا ہے؟ ایک مثبت و اعلیٰ سوچ، بیوقوفی کیا ہے؟ ایک منفی و ادنیٰ سوچ۔

٭ زندگی ایک دھوکا ہے جبکہ موت ایک حقیقت ہے ، لوگ زندگی کو حقیقت سمجھتے ہیں اورموت کو دھوکا۔

٭ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ اُنھیں سمجھیں، لیکن پہل ہم کو کرنی پڑتی ہے کہ ہم لوگوں کو سمجھیں۔

٭ جو شخص اپنے ارادے میں پختگی، اُڑان میں حوصلہ، محنت کا جنون رکھتا ہے کامیابی و ترقی اُس کا مقدر بننے کے لیے بے چین رہتی ہے۔

٭ کامیابی آپ کا انتظار کرتی ہے۔ لیکن کب؟ جب آپ کامیاب زندگی کے مقصد کا خاکہ بنائیں گے اور اُسے عملی جامہ پہنائیں گے !

٭ بہت سے لوگوں کو لوگ مرنے کے بعد بھی یاد رکھتے ہیں کوئی اچھائی کے لیے تو کوئی برائی کے لیے، ہم کیا چاہتے ہیں؟

٭ اپنی تخلیقی و مثبت سوچ کب پیدا کرو گے؟ اور کب لوگوں پر ظاہر کرو گے؟ جس سے قوم و ملک کا فائدہ ہوسکے۔

٭ نیکی کا اگر بدل نہ ملے تو سمجھو وہ نیکی ہماری خزانۂ قدرت میں جمع ہوگئی۔

٭ مقابلہ کرنے سے پہلے ہی ہار مان لینے والا کھلاڑی اُس کھلاڑی سے بہت زیادہ کمزور ہے جس کو مقابلہ کرکے ہار ملی ہو۔

٭ دوسروں کی تکالیف و پریشانیاں ہر آدمی کو نظر نہیں آتیں،جس کا ضمیر زندہ و دِل ہمدرد ہو صرف اُسے ہی نظر آتی ہیں۔

٭ آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسروں کو تکلیف پہنچاکر اپنی خوشیاں منائیں، بلکہ آزادی کا مطلب تو یہ ہے کہ لوگ ہماری تہذیب سے متاثر ہوں نہ کہ پریشان۔

٭ بھیانک سے بھیانک زلزلے زمین میں بڑی سے بڑی دراڑیں پیدا کرسکتے ہیں لیکن زمین کے اندر موجود زرخیزی کو کبھی ختم نہیں کرسکتے۔

٭ عظیم انسان اپنی اچھائیوں اور قابلیت سے دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور اپنی خامیوں و برائیوں کی خود ہی اصلاح کرتے ہیں۔

٭ تنقید برائے اصلاح ایک ایسی صلاح ہے جس پر لوگ اکثر دھیان نہیں دیتے۔ اس پرجس نے عمل کرلیا سمجھ لو وہ کامیابی کی طرف گامزن ہوگیا۔

٭ قسمت ہمارا ساتھ دینے کے لیے ہمیشہ بیتاب رہتی ہے، لیکن کب؟ ذرا گہرائی سے سوچئے تو سب سمجھ میں آجائے گا۔

٭ صبر و برداشت کا گھونٹ زہر کے گھونٹ سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے اس لیے صبر و برداشت کرنے والوں کو انعام بھی اعلیٰ درجہ کا ملتا ہے۔

٭ جس قوم و ملک کے لوگوں میں حوصلہ بلند ہوتا ہے تباہی و بربادی اُس قوم و ملک کے لوگوں کا حوصلہ کمزور نہیں کرتی بلکہ اور بڑھا دیتی ہے ، مثال کے طور پر ملک جاپان۔

٭ دلچسپی و شوق کے ساتھ پڑھوگے یا کھیلو گے تو ہمارے دل میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوگا، یہ نیا جذبہ ہمارا حوصلہ بڑھائے گا اور حوصلہ ہمیں کامیاب بنائے گا۔

٭ بے مقصد بیٹھے رہے تو بیٹھے ہی رہو گے اور بامقصد دوڑتے رہو گے تودوڑتے ہی رہو گے ۔ صرف اتنا ہی فرق ہے جمود میں اور ترقی میں!

٭ روشن ستارے اندھیری رات میں بھی ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ روشن چیز ہمیشہ روشن ہی رہتی ہے۔ اندھیرے چاہ کر بھی اُس پر غالب نہیں آسکتے۔

٭ ٹوٹنا بھی نہیں، بکھرنا بھی نہیں، جو چیز ٹوٹ جاتی ہے وہ اپنی اصل قیمت کھودیتی ہے اور جو چیز بکھر جاتی ہے لوگ اُسے ہمدردی سے نہیں بلکہ حقارت سے چنتے ہیں۔

٭ اپنی سوچ، غوروفکر، لگن و جستجو، ہمت و حوصلے کو اتنا بڑھادو کہ کامیابی آپ کا پیچھا کرتی پھرے اورناکامی اپنا منہ چھپاتی پھرے۔

٭ اچھے کاموں میں اگر ہار بھی ہورہی ہو تو آسانی سے مت ہارو، کیونکہ آسانی سے ہارنے والے کبھی بھی جیتتے نہیں او رمشکل سے ہارنے والے کبھی نہ کبھی جیتتے ضرور ہیں۔

٭ ہم تعلیمی میدان میں کمزور ہیں یہ سوچ ہمیں اور زیادہ کمزور بنادے گی۔ ہم ذہین ہیں اور جاں نثار کوشش کررہے ہیں یہ سوچ ہمیں اور زیادہ ذہین بنادے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے