कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد ضیاء الدین وظیفہ حسن پر سبکدوش، تہنیتی نشست کا انعقاد

ناندیڑ 28 جولائی (عبدالقدوس ) ہنگو لی ضلع پریشد کےزیرِ انتظام بسمت کے بابل گاؤں ضلع پریشد اُردو اسکول کے صدر مدرس محمّد ضیاء الدین وحید الدین سر کے وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے پر اکھیل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھٹنا اور ضلع پریشد کے اساتذہ کے باہمی اشتراک سے ایک تہنیتی جلسے کا انعقاد ناندیڑ کے صفا مروہ اسکول میں28جولائی بروز اتوار بعد نمازِ عصر عمل میں آیا ۔ اِس جلسے میں جناب ضیاء الدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ جلسے کی صدارت الحاج سید وجیہہ الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر نثار پینٹر (سماجی کارکن بسمت)، جنید خان (بسمت)، ہاشمی فصیح الدین ، محمّد عامر ، صلاح الدین ، مبین سر (پولی ٹیکنیک کالج)،خالد سر(صفا مروہ اسکول) و دِیگر موجود تھے ۔جلسے کا آغاز عمران شیر خان کی تلاوت سے ہوا جبکہ شیخ ندیم الدین سر نے نعت پاک پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا ۔بعد ازاں نثار پینٹر ، ارشاد انصاری ،محمد مدثر احمد ، ندیم الدین اور صلاح الدین و دِیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ضیاء الدین سر کی تعلیمی و تنظیمی خدمات کو بیان کیا اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سنگھٹنا میں رہتے ہوئے بسمت میں نئے اسکولوں کے قیام ،اساتذہ کےمسائل،اساتذہ کے تقررات وغیرہ کے ضمن میں ضیاء الدین انصاری کی جانب سے کی گئی کاوشوں پر بھی اس جلسے میں مقررین نے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بشیر خان ، عبدالرحمن فاروقی ،حمید خان، اسلم معراج، حاجی عبدالجلیل، عطا الرحمن ، عمران شیرخان، عامرصفی الدین، انور خان ،محمد مبین بسمت ،غلام جاوید، سید عارف،محمّد ذاکر، ابرار فاروقی، عبدالغنی ، عمیر احسن ،رفیق سکندر، ممتاز علی،شیخ غوث ، مصطفیٰ خان، تنبولی سر وغیرہ موجود تھے۔ اس جلسے کی نظامت کے فرائض عبدالقدوس نے ادا کیے ۔اظہارِتشکّراِرشادانصاری سرنےکیا۔جلسے کے اختتام کے بعد تمام شرکاء کے لیے طعام کا بہترین نظم کیا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے