कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:6)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭ ہماری کوشش یہ ثابت کرتی ہے کہ ہم زندہ ہے۔

٭ زندگی بھرپور جیو، لیکن تمیز و سلیقہ کے ساتھ۔

٭ مقابلہ ہارو، لیکن حالات کیسے بھی ہو ہمت کبھی نہ ہارو۔

٭ ہم زندگی کی امانت ہیں اور زندگی موت کی امانت ہے۔

٭ ہم کتنے اچھے ہیں؟ یہ خود سے پوچھئے دوسروں سے نہیں!

٭ زندگی ایسے جیو کہ زندگی کو تم پر ناز ہو، نہ کہ شرم۔

٭ ایثار و قربانی دینے والے لوگ ہی اپنی الگ پہچان بناتے ہیں۔

٭ کامیاب زندگی جینا، کیا یہ محنت کے بغیر ممکن ہے؟

٭ کچھ اُڑانیں پروں سے اُڑی جاتی ہیں تو کچھ حوصلوں سے۔

٭ آسانیاں و مشکلیں ہر وقت، ہر جگہ یکساں نہیں پائی جاتیں۔

٭ اپنے اندر طوفانی حوصلہ پیدا کرو، منزل خود بخود سمٹ کر چلے آئے گی۔

٭ کچھ لوگ جینے کے لیے مرتے ہیں اور کچھ لوگ مرنے کے لیے جیتے ہیں۔

٭ سخت حالات انسان کے اندر موجود حوصلے کی قدر پیمائی کرتے ہیں۔

٭ اپنے آپ کو جیتنے والے بڑی سے بڑی مشکلات پر فتح پاسکتے ہیں۔

٭ جادوئی اثر صرف باتوں میں ہی نہیں بلکہ اپنے کردار و عمل میں بھی رکھیے۔

٭ کوشش یعنی حرکت، حرکت یعنی برکت، برکت یعنی خوشحالی۔

٭ مثبت سوچ دماغ کو روشن کرتی ہے جبکہ منفی سوچ دماغ کو تاریک۔

٭ ہم کس لیے جی رہے ہیں؟ ذرا دماغ پر زور ڈال کر سوچئے!

٭ زندگی با مقصد جینے کے لیے ہے یا بے مقصد گزارنے کے لیے؟

٭ جو لوگ کچھ نیا کرتے ہیں وہ ہی دُنیا میں اپنی الگ پہچان بناتے ہیں۔

٭ جو پیچھے مڑا وہ رُک گیا، جو آگے بڑھا وہ آگے ہی بڑھتا چلا گیا۔

٭ ہم زندگی جی رہے ہیں یا گزار رہے ہیں، ذرا سوچئے اور پھر سوچئے!

٭ جو لوگ خود پر اعتماد کرتے ہیں کامیابی بھی اُن پر اعتماد کرتی ہے۔

٭ مصیبت کیا ہے؟ ایک آزمائش ہے، صبر کیا ہے؟ اس مصیبت پر فتح پانا ہے۔

٭ محنت کش لوگ عزت کی زندگی جیتے ہیں اور کاہل لوگ ذلت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے