कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدنی مسجد میں سات روزہ دینی تعلیم کا اہتمام

بدھا کھیڑا :29 جون (راست)مسلم جل کلیان ٹرسٹ اور جماعت اسلامی ہند نے مشترکہ طور پر ضلع حصار کی اوکلانہ تحصیل کے گاؤں بدھا کھیڑا کے اندر مدنی مسجد میں سات روزہ دینی تعلیم کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور بہترین دس طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی ہند کے سربراہ اور کانتی پتریکا کے ایڈیٹر شری صابر صاحب مہمان خصوصی تھے۔ کروکشیتر یونیورسٹی کے اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر منجیت سنگھ اور میوات سے اردو زبان کے ترجمان پرکاش چند رشید مرکزی مقررین تھے۔ دونوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنے کے طریقے اور وضو کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سریندر بیلوال نے صدارتی تقریر کی اور بچوں کو آگے بڑھنے کے طریقے بتائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے