कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہائے انٹرنیٹ سے کمائی کرنے کی تگ و دو میں ننگا کھڑا سماج

تحریر:محمد عبد الرافع خان قاسمی
متعلم: شعبہ افتاء

آئے(Ai)اور فائی جی(5g) نے جہاں اپنی نیٹ ورک کی رفتار کو چار گناہ بڑھا دیا ہے وہی معاشرے میں گناہوں اور معصیت کی رفتار میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے اور تو اور فالوورس(followers ) اور فینس کی ہوس نے لوگوں کو دوسروں کے ستر تو دور ہی رہے اپنے ستر کو کھیلنے پر مجبور کردیا ہے ۔۔ہائے رے انساں کی ہوس۔۔۔۔
….. ویوز لینے کے واسطے بندر بن کر الٹا لٹکتے لوگ۔۔۔۔ گھٹیا، ذو معنی تھمب نیلز کا کاروبار، جعلی خبروں کا دھندا ، زرد صحافت کے لاروں کی کالونی ، اپنی خواہشات کے رنگ میں” تجزئیے” ، جسمانی نمائش کا بازار ، گالم گلوچ گھٹیا جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز ، بھولا ریکارڈ جنریشن۔۔۔۔۔۔۔
جو جتنا نیچ اس کا چینل اتنا کامیاب! مسلسل نان سٹاپ فضول اور بے ربط بولنے کی مشقیں ، کانٹینٹ کی ہوس میں جعلی پروڈکشنز ، ایک سے بڑھ کر ایک مداری اور ان کے آگے باندر بن کر ناچتی نسلیں !
نفسیاتی بیماریوں کے شکار لوگوں کا ہجوم ہے۔ ایک بدنام صفت آنجہانی گورے کا قول یاد آ گیا "اگر تم اپنی کسی قابلیت سے مشہور نہیں ہو سکتے تو اپنی کسی نیچ حرکت سے بدنام ہو جاؤ”۔لوگوں نے یہی کلیہ اپنا رکھا ہے کیونکہ ہنر دکھانے کو اور کچھ ہے نہیں۔
عوام انٹرٹینمنٹ مانگتی ہے۔ اونلی انٹرٹینمنٹ ! وہ بھی سستی ، ننگی اور لُچی۔ فیسبک پر انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ ، ٹی وی پر انٹرٹینمنٹ، نوکری اور گھر پر انٹرٹینمنٹ۔
تعلیم سے دور، شعور سے پڑے ایک ہجوم ہے جس کے ہاتھ ڈالر کمانے کا ذریعہ لگ چکا ہے۔ نہ کوئی اخلاقیات باقی رہی ہیں نہ ہی کوئی اصول باقی ہیں۔ جو منہ میں آئے ہانک دو۔ جب دل چاہے بے لباس ہو جاؤ۔ صرف ایک ویو کی خاطر۔ ارسطو نے کہا تھا “انسان سماجی جانور ہے” مگر مجھے تو لگتا ہے کہ مملکتِ خداداد میں یوٹیوب و ٹک ٹاک واقعی جانوروں کا اڈہ ہے جہاں ہر کسی نے اپنے کرتب پر ٹکٹ لگا رکھی ہے۔
جس طرف دیکھو ہر جگہ تاحدِ نظر زوال ہے۔ ایک گرد و غبار کا طوفان ہے جس کے بیچ ہم جیسے منہ ڈھانپے سانس لینے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہوا آلودہ ہو چکی ہے اور زہر ہواؤں سے بڑھ کر اب سانسوں تک آ پہونچا ہے اب فکر اس بات کی ہے کہ کونسی سانس کہاں کیسے اور کسطرح لینی ہے یہ ہمے طئے کرنا ہے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے