कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرین ایپ کی داستان

تحریر:ابو خالد

ایک عام سوال سے انقلابی ایجاد تک: احمد نظام کے “Where Is My Train” ایپ نے بدل دی مسافروں کی زندگی، گوگل نے کمپنی خرید لی۔
احمد نظام کی ایک عام سی پریشانی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی پیدا کر دی۔ ایک روز وہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اپنی لیٹ ہوتی ہوئی ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے۔ بار بار اناؤنسمنٹ بدل رہی تھی مگر ٹرین کی صحیح لوکیشن کی کوئی پکی اطلاع نہیں مل پا رہی تھی۔ اسی دوران ان کے ذہن میں ایک سوال آیا کہ جب موبائل سے کیب کی لوکیشن دیکھی جا سکتی ہے تو ٹرین کی کیوں نہیں؟
گھر واپس آ کر احمد نظام نے یہ خیال اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا۔ ٹیم جس کا نام سگموئیڈ لیبز (Sigmoid Labs) تھا، نے مسافروں کی اس بڑی مشکل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ کئی تجربات اور ناکامیوں کے بعد انہوں نے “Where Is My Train” نامی ایپ تیار کیا۔
اس ایپ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ انٹرنیٹ اور جی پی ایس کے بغیر بھی کام کرتا تھا اور موبائل نیٹ ورک کے سیل ٹاورز کی مدد سے ٹرین کی درست لوکیشن بتا دیتا تھا۔ دیہات سے لے کر بڑے شہروں تک، یہ ایپ مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی۔
بغیر کسی بڑے اشتہار اور تشہیر کے، لوگ ایک دوسرے کو یہ ایپ بتانے لگے اور چند ہی وقت میں یہ لاکھوں مسافروں کا قابلِ اعتماد ساتھی بن گیا۔ اس کامیابی کے بعد سال 2018 میں گوگل نے سگموئیڈ لیبز کو تقریباً 200 سے 300 کروڑ روپے میں خرید لیا۔
ایک لیٹ ٹرین کے انتظار سے شروع ہونے والا خیال آج کروڑوں مسافروں کے سفر کو آسان بنا چکا ہے، جو نوجوانوں کے لیے جدت اور حوصلے کی بہترین مثال ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے