कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افسوس پربھنی بلدیہ عظمی آئندہ پانچ سال تجربہ کار ، با صلاحیت اور قوم ملت کے لیے میدان عمل میں سرگرم قائد سے محروم رہے گی

خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

از قلم :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی

جیسے ہی میں نے آج حالات حاضرہ سے باخبر رہنے اپنا واٹس ایپ آن کیا خمیسہ محمد جنید بھائی کا یہ پیغام موصول ہوا جس کا عنوان تھا ” منجانب خمیسہ غلام محمد مٹھو ” اس تحریر کی تفصیل کا ایک حصہ یہ ہے کہ ” اس انتخاب میں وارڈز کی نوعیت بدل گئی ہے، ان کا دائرہ کار وسیع ہوا ہے، اور پینل سسٹم اور مختلف سیاسی جماعتوں کی موجودگی سے اختلافات اور تنازعات میں اضافے کا امکان ہے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری امیدواری کسی بھی وارڈ یا قوم و ملت میں تقسیم یا تلخی کا باعث بنے۔ اس لیے قوم و ملت کے وسیع تر مفادات، باہمی یکجہتی اور شہر کے مجموعی فائدے کو اپنی ذاتی خواہشات سے بالاتر رکھتے ہوئے میں نے اس بار الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
اس تحریر کو پڑھ کر آنکھیں نم اور دل غمگین ہوگیا اور بحیثیت صحافی اور قوم و ملت کے مفاد میں میدان سیاست کو سمجھنے کی کوشش کرنے والے مجھ نا چیز اور کم علم طلب علم نے یہ ضروری سمجھا کہ قابل احترام مفکر ملت ، محسن ملت خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کے اس فیصلے پر اپنے ذاتی خیالات اور جذبات کا اظہار کروں تاکہ آپ کا یہ اقدام آنے والی نسلوں کے لیے مشعلہ راہ بنے اور پربھنی کی تاریخ میں آپ کی قوم و ملت کے مفاد میں دی گی اس قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جاۓ
قارئین دراصل ملی و سماجی شعور کی علامت یہ ہوتی ہے کہ انسان ذاتی خواہشات پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دے، اور یہی وصف منجانب خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کی اس تحریر میں نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔ الیکشن نہ لڑنے کا یہ فیصلہ بظاہر ایک ذاتی قربانی ہے، مگر حقیقت میں یہ پورے شہر، برادری اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک دور رس، بالغ نظری پر مبنی اور قابلِ تحسین قدم ہے۔ ایسے فیصلے سیاست کو ذاتی مفاد سے نکال کر خدمت اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں لے آتے ہیں، اور یہی قیادت کا اصل جوہر ہے۔
جس کا ثبوت آپ کو تمام شہریان پربھنی،علماء ،ائمہ کرام ، مختلف وارڈز خصوصاً وارڈ 8 ، 11 اور 13 کے عوام، معززین اور مختلف طبقات کی جانب سے جس اعتماد، محبت اور اصرار کا سامنا رہا، وہ کسی معمولی شخصیت کے حصے میں نہیں آتا۔ اس اعتماد کے پیچھے برسوں کی بے لوث سماجی خدمات، عوامی مسائل پر عملی جدوجہد، اور ہر طبقے کے ساتھ خیر خواہی پر مبنی رویہ کارفرما ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپ کو ٹکٹ کی پیشکش اور مختلف قائدین کی جانب سے ذاتی رابطے بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ کی قیادت کو وسیع حلقوں میں قبولیت حاصل ہے۔
بلاشبہ آپ کا یہ فیصلہ قابل صد آفرین ہے کہ اختلاف، تقسیم اور ممکنہ تنازعات کے اندیشے کو محسوس کرتے ہوئے آپ نے اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد کو ترجیح دی۔ آج کے سیاسی ماحول میں جہاں اپنے معمولی فائدے کے لیے لوگ قوم کے بڑے نقصان کو نظرانداز کر ہے ہیں، اور ذاتی مفاد کے لیے ملی مفاد کے سودے کر رہے ہیں وہاں ایسا سوچنا اور اس پر عمل کرنا ایک مضبوط کردار، وسیع فکر اور بلند ظرفی کی علامت ہے۔
تاہم اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ اس فیصلے کے ساتھ ہزاروں دل ٹوٹے ہیں اور افسوس ضرور ہے۔ افسوس اس بات کا کہ پربھنی مہا نگر پالیکا آئندہ پانچ برس تک ایک ایسے تجربہ کار، باصلاحیت ،مفکرملت، محسنِ ملت اور سماجی و ملی مسائل پر ہمہ وقت متحرک رہنے والے قائد کی خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کی خدمات سے براہِ راست محروم رہے گی۔ آپ جیسےلوگ محض نمائندے نہیں ہوتے بلکہ وہ رہنمائی، توازن اور اخلاقی سمت فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
لیکن تاریخ گواہ ہے کہ خدمت کسی عہدے اور کرسی کی محتاج نہیں ہوتی۔ آپ کا یہ اعلان کہ الیکشن نہ لڑنے کے باوجود آپ شہری، سماجی، مذہبی اور ملی سطح پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے، اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل قیادت منصب سے نہیں بلکہ نیت، عمل اور اخلاص سے پہچانی جاتی ہے۔ ہیں آپ جیسے افراد کی موجودگی ہی نوجوان قیادت کے لیے مشعلِ راہ بنتی ہے اور سماج میں مثبت سیاست کو زندہ رکھتی ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس فیصلے کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا کرے، اور آپ کو ہر میدان میں ملت و معاشرے کے لیے ذریعۂ خیر بنائے۔
دراصل ایسی سوچ، ایسا حوصلہ اور ایسی قربانی ہی قوموں کو بکھرنے سے بچاتی ہے۔ آپ کے اس جذبہ کو ہم سلام کرتے مٹھو بھائی اکثر اپنی تقریروں میں جن اشعار سے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہیں انہیں اشعار پر اپنی بات ختم کرتا ہوں
تڑپنے پھڑکنے کی توفیق دے،
دل مرتضی ، سوز صدیق دے
جگر سے وہی تیر پھر پارکر،
عزائم کو سینوں میں بیدار کر
جوانوں کو سوز جگر بخش دے، مرا عشق میری نظر بخش دے،آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے