कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں انجمنِ سرپرست ومعلمین کی بامقصد نشست

پربھنی: 31؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مورخہ 27 دسمبر 2025 بروز سنیچر مؤید المسلمین پرائمری اسکول، کچّی بازار، پربھنی میں انجمنِ سرپرست ومعلمین کی ایک اہم اور بامقصد نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست انفرادی طور پر اپنی اپنی جماعتوں میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں سرپرست حضرات نے شرکت کی۔نشست کے دوران تعلیمی نظام کے چار بنیادی ستونوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جن میں اقدار کی تعلیم، نصابی تعلیم، مہارتوں کی تعلیم اور آفیشل ورک شامل تھے۔ اس موقع پر اخلاقی اقدار، جماعتی اصولوں، کلاس رولز ، نظم و ضبط اور عملی تعلیم پر خصوصی زور دیا گیا جو محض نصاب تک محدود نہ ہو بلکہ طلباء کی عملی زندگی میں مؤثر اور کارآمد ثابت ہو۔نشست میں سالانہ منصوبہ بندی کے مطابق اسکول میں انجام دی جانے والی تمام تعلیمی، تربیتی اور عملی سرگرمیوں کی مکمل معلومات فراہم کی گئیں اور سرپرست سےان تمام کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ سرپرستوں کو طلباء کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ کردار سازی، ذمہ داری کے احساس اور عملی صلاحیتوں کی نشوونما سے بھی آگاہ کیا گیا۔سرپرست حضرات نے اسکول کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ یہ نشست والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے اور طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے میں نہایت کامیاب ثابت ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے