कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امسال کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی: ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے

بے ضابطگی پائے جانے پر امتحانی مرکز کی منظوری منسوخ کرنے کا انتباہ

ناندیڑ:31؍دسمبر (نمائندہ اعتبار)گزشتہ سال 2025ء میں منعقدہ امتحانات کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے فروری؍مارچ 2026 ءمیں ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے دوران اگر کسی بھی امتحانی مرکز پر کسی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی تو متعلقہ کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ امتحانی مرکز کی منظوری بھی منسوخ کی جائے گی۔ یہ واضح ہدایات ضلع کلکٹر و ضلع چوکسی کمیٹی کے صدر راہل کرڈیلے نے دی ہیں۔فروری؍مارچ 2026 ءکے امتحانات کے سلسلے میں ضلع کے سیکنڈری اسکولوں کے صدر مدرسین اور جونیئر کالجوں کے پرنسپلز کی مشترکہ پیشگی تیاری جائزہ میٹنگ آج ماتوشری پرتِشٹھان انجینئرنگ کالج، کھپسرواڑی، تعلقہ و ضلع ناندیڑ میں منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ ڈویژنل بورڈ کے صدر سدھاکر راؤ جی تیلنگ کی صدارت میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ڈویژنل بورڈ کی قائم مقام سکریٹری محترمہ انوپما بھنڈاری، ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) مادھو سلگر، ایجوکیشن آفیسر (یوجنا) دلیپ کمار بنسوڑے، ادارے کے صدر کاماجی پوار اور سکریٹری شری چاری موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے 2025ء کے امتحانات کے دوران بعض مراکز پر پائی گئی بدانتظامی پر سخت ناراضی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان دینے والے طلبہ کے لیے بیٹھنے کو ڈوئل ڈیسک نہیں، کمپاؤنڈ وال نہیں، باہر بڑی تعداد میں بھیڑ رہتی ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دسویں بارہویں کا امتحان ہے یا کوئی میلہ۔انہوں نے ہدایت دی کہ 2026 ءکے امتحانات سے قبل تمام امتحانی مراکز کو بنیادی سہولتیں مکمل کرنی ہوں گی۔ تمام طلبہ کے لیے ڈوئل ڈیسک کی سہولت، سی سی ٹی وی، پینے کا پانی، بجلی کا انتظام، پنکھے، لائٹس، ریمپ اور کمپاؤنڈ وال لازمی طور پر دستیاب ہونی چاہئیں۔ اگر یہ سہولتیں موجود نہ پائی گئیں تو متعلقہ مرکز کو بند کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران اگر کسی مرکز پر بے ضابطگی ہوئی یا اس کی حوصلہ افزائی کی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز پیش کی جائے گی۔ نقل کرکے کامیاب ہونا نہایت افسوسناک امر ہے اور بے ضابطگی کے ذریعے کامیاب ہونے والا طالب علم مستقبل میں اچھا شہری نہیں بنتا، اس بات کا احساس سب کو ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ تعلیمی نظام میں اندرونی تشخیص کے 20 نمبر ہیں اور تحریری امتحان میں 80 میں سے محض 15 نمبر درکار ہیں۔ اگر پورے سال میں طلبہ اس حد تک بھی تیاری نہیں کر پاتے تو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے 2026 ءکے امتحانات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، یہ سخت انتباہ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے دیا۔اس موقع پر ڈویژنل بورڈ کے صدر سدھاکر راؤ جی تیلنگ نے بورڈ کے کام کاج کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اپار آئی ڈی، خانگی طلبہ کے درخواست فارم، انتہائی تاخیر فیس کی تاریخیں اور نقل مکتی مہم کی پیشگی تیاری سے متعلق رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بے ضابطگی کی حوصلہ افزائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان ہی ہوتا ہے۔ایجوکیشن آفیسر مادھو سلگر اور دلیپ کمار بنسوڑے نے بھی نقل مکتی مہم کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی اپیل کی۔ ادارے کے صدر کاماجی پوار نے تمہیدی کلمات میں ادارے کے کام کاج اور مختلف کورسز سے متعلق معلومات پیش کیں۔اس مشاورتی اجلاس میں ضلع کے 11 تعلقوں سے تقریباً 635 صدر مدرسین اور پرنسپلز شریک ہوئے۔ پروگرام کی نظامت اور اظہارِ تشکر ڈویژنل بورڈ، لاتور کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شری ویدیہ نے کیا۔ ورکشاپ کی کامیابی کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن سب انسپکٹر ہنومنت پوکلے نے محنت کی جبکہ ادارے کے نمائندے شری کینیکر نے پیشگی منصوبہ بندی کی۔اس سے قبل 27 دسمبر 2025ء کو شیونیری پودار لرن اسکول، بیجور (تعلقہ بلالی) میں پانچ تعلقوں کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں 217 صدر مدرسین اور پرنسپلز شریک تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے