कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:بغیر نمبر پلیٹ ہایوا پر ضلع کلکٹر کی اچانک کارروائی

ناندیڑ:بغیر نمبر پلیٹ ہایوا پر ضلع کلکٹر کی اچانک کارروائی

ہایوا پر آر ٹی او کی جانب سے 73 ہزار 750 روپئے جرمانہ، ڈرائیوروں اور مالکان کو سخت انتباہ
ریت، مروم اور مٹی کی بغیر نمبر پلیٹ ہایوا کے ذریعے نقل و حمل پر سخت کارروائی

ناندیڑ:30؍دسمبر(نمائندہ اعتبار)ضلع میں غیر قانونی اور بغیر نمبر پلیٹ بھاری گاڑیوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے آج ناندیڑ شہر میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے 11 بغیر نمبر پلیٹ ہایوا ضبط کیں۔ لاتور روڈ پر لکشمی پٹرول پمپ، وشنوپوری علاقہ میں غیر قانونی نقل و حمل کے مقصد سے کھڑی 11 بغیر نمبر ہایوا ان کی نظر میں آتے ہی انہوں نے فوری طور پر کارروائی کے احکامات دیے۔ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سرکاری محاصل کو نقصان پہنچانا اور حادثات کو دعوت دینے والی بغیر نمبر گاڑیاں شہریوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں۔ ضبط کی گئی تمام بغیر نمبر ہایوا کو آئندہ کارروائی کے لیے فوری طور پر محکمہ مال اور ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (RTO) کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔آر ٹی او دفتر کی جانب سے ان گاڑیوں پر قواعد کے مطابق مجموعی طور پر 73 ہزار 750 روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے تعزیری کارروائی کی گئی ہے۔ضلع میں آئندہ بھی ریت، مروم، مٹی وغیرہ کی بغیر نمبر پلیٹ، نامکمل دستاویزات یا غیر قانونی طریقے سے نقل و حمل کرنے والی ہایوا اور دیگر بھاری گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی اور قصوروار پائے جانے والی گاڑیوں پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضبط کی گئی ہایوا گاڑیوں کے نمبر درج ذیل ہیں:
MH 46 BB 9546
MH 26 CH 2721
MH 26 CT 7779
MH 26 CM 7779
MH 26 CH 4909
MH 21 BH 0804
MH 26 CH 7565
MH 29 BE 4869
MH 26 CH 2909
MH 14 LX 4892
MH 26 CH 2429

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے