कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، مکتب تعلیم القرآن مرکز مدینہ مسجد ٹرسٹ صیقل پورہ میں دو روزہ سالانہ اجلاس

ملکاپور: 29/ دسمبر ( محمد احسان سر ) قرآن کریم رب العلمین کا ایک زندہ جاوید اور عالم گیر کلام پاک ہے اور ہمارے آخری نبی محمد مصطفیٰ ﷺ پر نازل فرمائی گئی ہے جو ہر حالات و ہر موڑ پر رہنما اصول کی بھرپور حثیت و صلاحیت رکھتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کی خاطر اتارا ہے اور جو پوری انسانیت کے لئے ہدایت ، نور ، رحمت ہے اور مستقل و منفرد حیثیت رکھتا ہے اور دین اسلام کی بقاء و حفاظت کا تا قیامت تک ذریعہ ہے جس میں ہر چیلنجوں کا جواب ہے اور ہر دور کی جاہلیت کا موازنہ ہے اور عقائد و ایمانیات کی اہمیت بھی بتاںٔی گںٔی ہے اور اصلاح کا سبق دیا گیا ہے اسلئے ہم اسی نسبت سے اپنے احساس ، شعور، سمجھ و دینی جذبات کو زندہ رکھیں اور صحیح العقیدہ اور مستند قارئین سے تجوید کے ساتھ اپنے بچّوں کو قرآن مجید کی تعلیم سے سنوارے انھیں قرآن کریم پڑھائیں ، سکھائیں اور ضرورت ہو تو خود بھی سیکھیں یہ بلند تریں قارںٔین ، علماء ،حفاظ کرام معلمین ہمارے رفیق القب و درد مند ، مشفیق ہوتے ہیں’ جو ہمیں قرآن مجید پڑھاتے ،سکھاتے ، سناتے ہیں. اسی حوالے سے بتاریخ 21 اور 22 دسمبر بروز اتوار ، پیر کو مرکز مدینہ مسجد ٹرسٹ صیقل پورہ ، ملکاپور کے زیرِ اہتمام مکتب تعلیم القرآن کا 11 واں دو روزہ سالانہ جلسہ بمقام مرکز مدینہ مسجد صیقل پورہ میں منعقد ہوا. اس دو روزہ پروگرام میں مکتب ھذا کے تمام ہی طلبہ اکرام نے جنکی تعداد 516 تھی حصہ لیا اور اپنی اپنی مافی الضمیر کو ادا کیا. جن میں امسال 60 طلباء وطالبات نے ناظرہ قرآن مکمل کیا. الداعیان حضرت مولانا محمد سید شہاب الدین صاحب اشرفی ناظم مکتب ہذا و امام و خطیب مرکز مدینہ مسجد صیقل پورہ و ذمہداران تھے .اس دو روزہ اجلاس میں نظامت کی ذمہداری مکتب ھذا کے معلم حضرت مولانا محمد شفیق متقی صاحب نے بحسن وخوبی انجام دی. تمام ہی طلبہ کو بطور انعام امتحان کا پیڈ اور نقد پچاس روپے کا انعام بھی دیا گیا. امسال 60 طلبہ نے ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا جس میں 27 لڑکیاں اور 33 لڑکے تھے الحمد اللہ فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کو اسناد کے ساتھ مکتب ھذا و ذمہداران کی جانب طرف سے شیلڈ ، سند، بیگ، تسبیح ،مصلہ، ٹوپی ،اسکارف اور تمام طلبہ کو بیس بیس روپئے بطور انعام میں دیںٔے گںٔے ساتھ ہی محلہ صیقل پورہ و شہر کے معززین مؤخیر حضرات کی جانب سے بھی نقد و دیگر قیمتی تحاںٔف و انعامات سے طلباء وطالبات کو نوازا گیا. بروز پیر بعد نمازِ مغرب جلسے میں بطور مہمان خصوصی مقرر شرین بیاں شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا قاری رشید احمد صاحب اجمیری دامت برکاتہم العالیہ خلیفہ مجاز حضرت اقدس مولانا اسماعیل واڑی والا صاحب نقشبندی تشریف لائے اور بڑا ہی پراثر خطاب فرمایا اس دو روزہ پروگرام میں شہر ملکاپور و اطراف کے علماء اکرام و حفاظ و دیگر مہمانان عظام گرامی نے شرکت کی. ان تمام طلباء وطالبات کی پڑھائی ، تعلیم وتربیت مکتب ہذا کے چھ معلمین ناظم مکتب مفتی سید شہاب الدین اشرفی امام وخطیب مرکز مدینہ مسجد صیقل پورہ , مولانا ولی اللہ اشرفی, مولانا محمد شفیق متقی, مولانا محمد فیضان اشاعتی, حافظ محمد زبیر بیگ اشاعتی, حافظ محمد یونس عروجی کے رہبری و رہنمائی میں ہوںٔی. جنھوں نے اپنی بلند لیاقت و قابلیت سے ان بچوں کو سنوارا و سجایا. پروگرام کا آغاز مسحور کن تلاوت کلام پاک سے ہوا. طلبہ کے والدین ، سرپرست حضرات ساتھ ہی پردے کے اہتمام کے ساتھ خواتین گارجین نے بھی دو زورہ پروگرام کو سماعت کیا. ذمہداران و نوجوانان صیقل پورہ نے دو روزہ پروگرام کے تمام تر انتظامی امور بحسن خوبی انجام دیںٔے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے خوب محنت کی. ناظم مکتب مفتی سید شہاب الدین اشرفی امام وخطیب مرکز مدینہ مسجد صیقل پورہ ملکاپور نے مکتب ھذا کے معلمین و طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تشریف فرما تمام تر احباب، والدین ، سرپرست و نوجوانان صیقل پورہ و شہر و اطراف سے تشریف فرما تمام مہمانان و مہمان خصوصی شیخ الاسلام حضرت مولانا قاری رشید احمد اجمیری دامت برکاتہم العالیہ کا دل کی گہرایئوں سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین جزا عطاء فرمائے آمین.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے