कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ کے خبیب الرحمٰن خان کی شاندار کامیابی، ایم ڈی ریڈیولوجی میں گورنمنٹ کالج میں داخلہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

اکولہ:29؍دسمبر (راست)اکولہ شہر کے ہونہار خبیب الرحمٰن خان فرزند شفیق الرحمٰن خان نے اپنی غیر معمولی محنت، مستقل مزاجی اور اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں کے بل پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اکولہ کا نام روشن کردیا ہے۔خبیب الرحمٰن خان نے ممبئی کے جے جے کالج سے گورنمنٹ سیٹ میں ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں نمبرات کے ساتھ مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نہایت مسابقتی امتحان نیٹ پی جی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ رینک حاصل کیا، جس کے نتیجے میں انہیں ایم ڈی ریڈیولوجی (MD- RADIOLOGY) میں داخلہ ملا۔ واضح رہے کہ ایم ڈی ریڈیولوجی میڈیکل سائنس کا ایک نہایت اہم اور حساس شعبہ ہے، جس میں ایکس رے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور الٹراساؤنڈ جیسی جدید امیجنگ تکنیکوں کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں کلیدی کردار ادا کیا جاتا ہے۔ اس کورس میں پورے ریاست میں انتہائی محدود نشستیں ہوتی ہیں، جن کی مجموعی تعداد محض 76 ہے، جبکہ اوپن کیٹیگری کے لیے ان میں سے بہت کم نشستیں مختص ہوتی ہیں، جو صرف اعلیٰ رینک حاصل کرنے والے طلبہ کو ہی حاصل ہوتی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق خبیب الرحمٰن خان اکولہ سے تعلق رکھنے والے پہلے مسلم طالب علم ہیں جنہوں نے ایم ڈی ریڈیولوجی میں گورنمنٹ سیٹ حاصل کرکے یہ اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم، والدین کی بے لوث دعاؤں اور خبیب الرحمٰن خان کی مسلسل محنت، قربانی اور یکسوئی کا ثمر ہے۔ اس شاندار کامیابی پر گھر، محلہ ، شہر اور ریاست مہاراشٹر میں خوشی کا ماحول ہے۔ تمام لواحقین نے خبیب الرحمٰن خان کو ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ اور معززینِ شہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خبیب الرحمٰن خان کو علمِ نافع عطا فرمائے، ان کے علم میں برکت دے، انہیں انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے اور ان کے کیریئر کو مزید بلندیوں تک پہنچائے۔ خبیب الرحمٰن خان کی یہ کامیابی طلبہ برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اگر مقصد بلند ہو، محنت مسلسل ہو اور اللہ پر کامل بھروسہ ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ان کی کامیابی نوجوانوں میں تعلیم، بالخصوص میڈیکل جیسے مشکل اور مسابقتی شعبوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ پیدا کرے گی۔ آمین یا ربّ العالمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے