कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میڈیا کی آواز صحافت کا معیار بلند کرتی ہے : سندیپ کالے

سولاپور میں وائس آف میڈیا کا ایک روزہ صحافتی تربیتی پروگرام کا نعقاد

سولاپور:28؍دسمبر (اِقبال باغبان ) :سولاپور میں وائس آف میڈیا کی جانب سے ضلعی عہدیداروں اور اراکین کے لیے ایک روزہ صحافتی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پروائس آف میڈیا (VOM) انٹرنیشنل فورم کے بانی اورراشٹریہ صدر سندیپ کالے نے کہا، ’’عالمی سطح پر صحافت کو درپیش بحران پر قابو پانے کے لیے گزشتہ پانچ سالوں میں وائس آف میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بہت اہم ہیں۔ اس عرصے کے دوران نافذ کیے گئے بہت سے اقدامات صحافت میں تاریخ کا کام کر رہے ہیں۔‘‘
اس موقع پر اشونی کولیکر (پونے)، ابھے دیوان جی، پرشانت مانے، ریاستی نائب صدر اجیت کنکولول ان صحافی حضرات کے ساتھ نام دیو وٹھل راؤ پاٹل، منگل ویدھا کے راہول تاڈ، انیس نداف، نائب صدر توفیق نداف، سولاپور میٹروپولیٹن صدر دھنراج باگلے ، سورج کولگے موجودتھے۔
اس موقع پر اشونی کولیکر نے صحافت کی حساسیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافت میں سماج کے آنسو پونچھنے کی طاقت ہوتی ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں تنظیم کا کام قابل قدر ہے۔ ابھے دیوان جی نے صحافیوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا، جبکہ پرشانت مانے نے صحافت کی موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید گہرائی سے کوششوں کی ضرورت کا اظہار کیا۔
ضلع کے لیے اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔اس صحافتی تربیتی پروگرام میں سولاپور ضلع کے لیے تنظیم کے کام، صحافت کا کردار اور میری شرکت کے موضوعات پر مختلف قراردادیں پاس کی گئیں۔ نیز تمام تعلقہ صدور کی جانب سے آئندہ دو ماہ کا خاکہ پیش کیا گیا۔
اس کنونشن میں سولاپور ضلع کے مختلف ونگ کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ان میں ریڈیو ونگ کی ضلعی صدر شہجویہ صوفیدار، اردو ونگ کے ضلعی صدر وجاہت عبدالستار، اردو کے صحافی ایوب نالامندو، عبدالمجید شیخ ،ڈاکٹر ایم شفیع چوپدار، عاقب مڈکی، معین الدین نداف، عرفان شیخ، عجب انعامدار، فیاض شیخ، یونس اتّار اور دیگر شامل تھے۔ سولاپور میٹروپولیٹن کی صدر شریا مشال اور ان کی ٹیم موجود تھی۔اس موقع پر سولاپور ضلع کے ہر تعلقہ کے عہدیدار موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے