कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اُردو اسکول دیولگاؤں مہی میں سائنس نمائش کا کامیاب انعقاد

بلڈھانہ: 28 دسمبر (نمائندہ) : ودربھ کے معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول، دیولگاؤں مہی، تعلقہ دیولگاؤں راجا، ضلع بلڈھانہ میں جشنِ اطفال (Children Festival) کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت پہلی سرگرمی کے طور پر سائنسی نمائش کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں علاقے بھر میں ایک معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسکول میں محنتی و مشفق معلمین و معلمات کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی عمدہ تعلیم کا نظم ہے بلکہ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع کی مناسبت سے اسکول کی جانب سے دلچسپ قسم کی ہم نصابی، غیر نصابی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی جوش و خروش کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں۔ ہر سال یومِ جمہوریہ سے قبل اور بعد اسکول کی جانب سے جشنِ اطفال کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے تحت سائنسی نمائش، کھیل کود، کھری کمائی، تعلیمی سیر وغیرہ سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال کے جشنِ اطفال کا اسکول میں آغاز ہوچکا ہے۔ صدر مدرس شیخ افسر سر کی ہدایت پر سائنس ٹیچر شیخ کالو سر کی رہنمائی میں جشنِ اطفال کے تحت پہلی سرگرمی سائنسی نمائش کا آج اسکول کے خوب صورت گراؤنڈ پر جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول انتظامی کمیٹی کے صدر شیخ علیم عرف راجو بھائی نے ربن کاٹ کر سائنسی نمائش کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اسکول کی مختلف جماعتوں کے طلبہ نے سائنسی اصولوں و تصورات پر مبنی ماڈلز تیار کر کے اس نمائش میں پیش کیے تھے۔ اسکول کے دیگر طلبہ، اساتذہ، اولیائے طلبہ اور اہلیانِ دیولگاؤں مہی نے ان ماڈلز کا مشاہدہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پڑوس کے مولانا آزاد ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی اس نمائش کا مشاہدہ کیا۔ ماڈلز بنانے والے طلبہ مشاہدین کے سامنے اپنے اپنے ماڈل کی وضاحت بھی کر رہے تھے۔ شیخ کالو سر نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ طلبہ میں سائنس مضمون سے دلچسپی پیدا کرنے، اُن میں سائنسی طرزِ فکر کو پروان چڑھانے اور زندگی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنے وغیرہ مقاصد کے تحت اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سائنسی نمائش کے کامیاب انعقاد میں ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے معلمین شیخ حنیف سر، شیخ عبدالرحیم سر، شیخ عمران سر، مصعب احمد سر، شیخ عمران نواب سر، عبدالرحمٰن سر، معلمات تنویر جہان باجی اور آفرین باجی نے اپنا قیمتی تعاون پیش کیا۔ سائنسی نمائش کے کامیاب انعقاد پر قصبہ و علاقے کے لوگوں کی جانب سے صدر مدرس شیخ افسر سر، سائنس ٹیچر شیخ کالو سر اور تمام اسٹاف کو مبارکبادیاں پیش کی جارہی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے