कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی کے مختصر احوالِ زندگی

تحریر قاری طفیل احمد محمدی
(استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

رطب اللسان ہے ہر ورق تاريخ کا
علم کے انوار نے ذروں کو تابندہ کیا،
مولانا موصوف 1958 میں نیاپورہ مالیگاؤں میں پیدا ہوئے، آپ کا گھرانہ ایک دیندار گھرانہ ہے، آپ کے والد محترم ایک متحرک و فعال دیندار شخص تھے، مولانا کا پورا نام انیس الرحمٰن ابن محمد الیاس ہے، آپ نے ناظرہ قرآن کی تکمیل ملے کی مسجد مولانا محمد عثمان صاحب رح (بانی جامعة الصالحات) کے پاس کی، بعدہ ام المدارس بیت العلوم میں آپ نے ابتدائی جماعت سے لیکر دورہ حدیث تک تعلیم حاصل کی، جہاں آپ نے مولانا عبدالباری قاسمی رح و حافظ محمد سعيد رح وغيرہ سے دینیات کی تعلیم حاصل کی، اسی طرح عربی و فارسی مولانا محمد یاسین اختر ذوق قاسمی، مولانا محفوظ الرحمن، مولانا عبدالقادر قاسمی، مفتی نظام الدین مولانا عبدالرحیم راجستھانی اور مولانا محمد سلیمان شمسی وغیرہ سے مکمل کئے، 1975 میں مولانا موصوف نے بیت العلوم سے فراغت حاصل کی، بعدہ ازہر ہند دارالعلوم دیوبند گئے، وہاں دو سال تک اکابر اساتذۂ کرام سے علم و فن اور علوم نبوت سے سرفراز ہوئے، مولانا موصوف نے اس وقت کے جلیل القدر محدثین بالخصوص حضرت مولانا وحید الزماں کیرانوی، مولانا محمد سالم قاسمی، حضرت مولانا حسین بہاری، مولانا معراج الحق، مولانا خورشید عالم، مفتی سعید پالنپوری، مفتی محمود الحسن گنگوہی اور قاری طیب صاحب رحمة الله عليهم سے اکتساب فیض حاصل کیا، فراغت کے بعد ہی اپنے مادرِ علمی بیت العلوم میں 1977سے 1979 تک تدریسی خدمات انجام دی، پھر دو سال تک مدرسہ اسلامیہ واقع بڑا قبرستان میں درس تدریس کے فرائض انجام دیئے، بعدہ 1982 میں دارالعلوم محمدیہ میں بحیثیت مدرس تقرر ہوا، جہاں آپ کو درسِ نظامی کی تقریباً تمام ہی کتابوں کی تدریس کا موقع میسر ہوا، فی الحال مولانا موصوف دارالعلوم محمدیہ میں صدر المدرسين اور شیخ الحدیث کے عہدۂ جلیلہ پر فائز ہیں، بفضلِ تعالیٰ إنما بعثت معلما کی مصداق آپ نے قوم و ملت کی آبیاری کی یقیناً آپ کی عبادت و ریاضت محترم ہے، مولانا موصوف نمونہ اسلاف کی زندہ و جاوید مثال ہے،
بھنور میں اپنا سفینہ سنبھالنے کے لیے
تصورات کو سانچوں میں ڈھالنے کے لیے،
ان ہی کی جہدِ مسلسل پہ گامزن ہوں میں،
رشید وقاسم و طیب کا چمن ہوں میں
تصوف و تزکیہ:
حضرت مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی نے اصلاح نفس و حصولِ علم کے لیے شیخِ وقت ولی کامل حضرت مولانا زکریا رح سے بیعت کی، بعدہ حضرت مولانا مفتی محمود الحسن گنگوہی سے تجديد بیعت کی، اور حضرت شیخ زکریا رح سے سندِ مسلسلات کی اجازت 1977 میں حاصل ہوئی،
افتاء و فرائض:
حضرت مولانا محمد سلیمان شمسی صاحب رح کی ایماء پر حضرت مولانا مفتی حسین صاحب اشرفی رح کی زیرِ تربیت افتاء و فرائض کی تکمیل کی، مولانا کو مفتی کی سند سے نوازا گیا، اسی طرح آپ نے درس تدریس کے ساتھ ساتھ منارہ مسجد نیاپورہ میں 8 سال تک امامت و خطابت کے فرائض انجام دیئے، نیز اصلاحی تحرکات سے وابستہ رہے، اور اصلاحی کمیٹیوں میں بھی متحرک رہے، مولانا موصوف ملک کی سب سے بڑی و قدیم تنظیم جمعیتِ علماء ہند سے وابستہ ہیں، مولانا موصوف تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ، عطر فروشی کے کاروبار سے منسلک رہے رحمانی عطر سینٹر کے نام سے 1986 میں ایک فرم جاری کی، آپ دینی و ملی اور اصلاحی خدمات قابلِ رشک ہے، مولانا موصوف کا علم اور دیگر اعلیٰ خصوصیات بالخصوص آپ کی ذکاوت علمی حلقوں میں مسلم ہے، جو آفتاب آمد دلیل آمد کے مصداق ہے،
اے محدثِ کبیر اے قوم و ملت کے پاسبان آپ کی پچاس سالہ تدریسی خدمات، امامت و خطابت نیز تعلیم کے سلسلے میں آپ کی ریاضت و عبادت محترم ہے،
پھولوں نے لیے بوسے تیرے نقشِ قدم کے
خوشبو کی رفاقت سے یہ اعزاز ملا ہے
منجانب صدر و اراکین مرقاة القرآن راجہ نگر و انجمن جوہرالاسلام رسول پورہ مالیگاؤں، فقط قاری طفیل احمد محمدی
مورخہ 8 جنوری 2026 بروز جمعرات گیندہ میدان ( نزد غُربید مسجد) میں مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی کا اعزاز و اکرام کیا جائے گا،

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے