कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن جونیئر کالج کھام گاؤں میں پیرا میڈیکل کورسز ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کھام گاؤں: 27 دسمبر(راست)انجمن جونیئر کالج کھام گاؤں کے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے پیرا میڈیکل کورسز سے متعلق ایک معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ کو طبی و نیم طبی شعبوں میں دستیاب تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزگار کے مواقع سے باخبر کرنا تھا۔ورکشاپ کا آغاز کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے کنوینر نجیب الرحمن خان کی افتتاحی گفتگو سے ہوا، جس میں انہوں نے طلبائی زندگی میں کیریئر کی اہمیت، صلاحیتوں کے مطابق کورسز کے انتخاب اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی، نیز مہمانانِ خصوصی کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ادارہ کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خان کی نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ کالج اتھارٹیز پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل عمیر محمد خان اور سپر وائزر شکیل احمد کی اجازت و سرپرستی میں کیرئیر گائیڈنس کمیٹی اراکین عارف زبیر انصاری ، ابراہیم قریشی ، عبد الطالب ، مرزا وسیم بیگ اور ذین الدین سر نے اس ورکشاپ کا احسن انداز میں اہتمام کیا۔ورکشاپ میں ویروہن ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے یوگیش مدھوکر راسیکر سر (ناگپور) اور نشانت پاٹل سر (اکولہ) نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی۔ مقررین نے پیرا میڈیکل کورسز کی اہمیت، داخلے کے اصول، کورس کی مدت اور مستقبل میں روزگار کے وسیع امکانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر جن اہم ڈگری کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، ان میں
B.Sc. Medical Laboratory Technology (MLT)،
B.Sc. Radiology & Imaging Technology (X-Ray، CT-Scan، MRI)،
B.Sc. Operation Theatre Technology (OTT)،
B.Sc. Cardiac، Dialysis اور
ICU Technology
شامل تھے۔اسی طرح ڈپلوما سطح کے کورسز
Diploma in Medical Laboratory Technology (DMLT)،
Diploma in X-Ray / Radiology Technology،
Diploma in Operation Theatre Technology (DOTT)،
Diploma in MRI، CT-Scan، ICU، Dialysis اور Phlebotomy Technology
پر بھی تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔علاوہ ازیں
Emergency Medical Technician (EMT)، Pharmacy Assistant، Respiratory اور Speech Therapy جیسے مختصر مدتی کورسز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ورکشاپ کے دوران بارہویں جماعت کے طلبہ نے گہری دلچسپی اور یکسوئی کے ساتھ شرکت کی اور اپنے سوالات پیش کیے، جن کے مہمان مقررین نے تسلی بخش جوابات دیے۔ طلبہ نے اس ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رہنمائی سے انہیں اپنے مستقبل کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ انتخاب میں واضح سمت ملی ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی تعلیمی و رہنمائی خدمات کو سراہا گیا۔ اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں ادارہ کی کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے ساتھ ساتھ جونیئر کالج کے لیکچرار قاضی صلاح الدین ،اسلم خان، حسن اللہ خان، انس نبیل، عبد العظیم ، افضل حسین ،جاوید خان ، جنید اللہ خان و دیگر اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے