कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول میں یومِ ریاضی کا شاندار انعقاد

طلبہ نے پیش کیے ریاضی کے منفرد ماڈلز وچارٹس

سولاپور:25؍دسمبر (سلطان اختر)سوشل ایسوسی ایشن اردو ہائی اسکول، سولاپور میں عظیم ریاضی داں سری نواسن رامانُجن کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے "یومِ ریاضی” (National Mathematics Day) نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروقار تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کے تیار کردہ ریاضیاتی ماڈلز اور چارٹس کی ایک شاندار نمائش منعقد کی گئی، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔نمائش کی افتتاح سوشل جونیئر کالج آف سائنس کے صدرِ شعبہ ریاضی اور ماہرِ تعلیم کلیم باشاہ کرجگی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس رضوان شیخ، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، کنوینر و سپروائزر یاسمین شیخ، سپروائزر رسول چودھری، سپروائزر الطاف حسین کمٹھے اور دیگر معزز اساتذہ بشمول شعیب اٹھکور، الماس لوکاپلی اور جبین کمٹھے موجود تھے۔نمائش میں طلبہ نے ریاضی کے مختلف اصولوں اور پیچیدہ تصورات پر مبنی 83 (تراسی) منفرد ماڈلز اور چارٹس پیش کیے۔ ان ماڈلز کے ذریعے ریاضی کو آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھانے کی کوشش کی گئی، جسے اساتذہ اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔دوپہر کے سیشن میں ایک خصوصی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت صدر مدرس رضوان شیخ نے کی۔ طلبہ و طالبات نے اپنی تقاریر میں رامانُجن کی زندگی، ان کی علمی خدمات اور ریاضی کی دنیا میں ان کے ناقابلِ فراموش ریکارڈز پر روشنی ڈالی۔ نمائش میں جج کے فرائض سید ظہیر الدین اور شیخ معین نے انجام دیے۔بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ جونیئر گروپ: مریم عمران چاندہ (اول)، شیخ علیزہ صادق (دوم)، محمد زیان الطاف کمٹھے (سوم)۔ سینئر گروپ: فاطمہ شیخ (اول)، امیزہ جمعدار (دوم)، عفان لالکوٹ (سوم)۔ بہترین تقریر: مبینہ تامبولی اور اقصہ بیجاپورے کو خصوصی حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے۔مہمانِ خصوصی کلیم کرجگی نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں سائنسی اور منطقی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔ صدرِ جلسہ رضوان شیخ نے طلبہ کو علمِ ریاضی سے دوستی کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ کنوینر یاسمین شیخ نے روزمرہ زندگی میں ریاضی کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کی نظامت آٹھویں جماعت کی طالبات عائشہ جنید منیار اور انڈی والے نورعین نے بحسن خوبی کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کنوینر یاسمین شیخ میڈم, شعیب اٹھکور, الماس لوکاپلی, مہ جبین کمٹھے معین شیخ، سید ظہیر الدین، سمیت دیگر اساتذہ نے بھرپور محنت کی۔ ذولکفلباغبان,مظہر خان پٹھان,سلطان اختر,نے منظم تعاون پیش کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے