कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہ رجب نیکی کے بیج بونے کا مہینہ

جامعۃالبنات حیدرآباد کے معلمین و معلمات کا خطاب

حیدرآباد۔24/دسمبر(پریس نوٹ)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب رجب کے مہینہ کا آغاز فرماتے تو یہ دعا مانگتے: اے اللہ! رجب وشعبان کے مہینہ میں ہمارے لیے برکتیں عطا فرما، اور رمضان کے مہینہ تک پہنچا۔ چار حرمت اور عظمت والے مہینوں میں سے چوں کہ رجب کا مہینہ بھی ہے، اس لیے اس کی عزت واحترام کا بھی یہی تقاضا ہے کہ اس مہینے میں عبادات کی طرف بھرپور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ماہِ رجب میں عبادات کے اہتمام کی ترغیب سے اس ماہ میں روزے رکھنے کی بھی فضیلت معلوم ہوجاتی ہے، کیوں کہ یہ بھی عمومی عبادات میں سے ہے۔سلف صالحین سے منقول ہے کہ: رجب بیج بونے کا مہینہ ہے، شعبان پانی دینے کا اور رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینہ ہے، رجب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو!اللہ تعالیٰ ہمیں اس مبارک مہینہ کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ابھی سے ماہ رمضان المبارک کی تیاری کی توفیق عطا کرے۔تمام بہی خواہاں جامعۃ البنات حیدرآباد سے درخواست ہے کہ اس مبارک مہینہ میں جامعہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور شامل رکھیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اپنی دین کی خدمت کے لیے کئے گئے ہمارے ہر چھوٹے بڑے عمل کو اعلیٰ درجہ میں قبول فرمائے۔ آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے