कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم غالب شولاپور کے بین المدارس اُردُو ڈراما مقابلہ 2025 کا انعقاد

شولاپور: 24؍دسمبر(آفرین شیخ)بزمِ غالب شولاپور کے زیر اہتمام بتاریخ 28 دسمبر 2025 بروز اتوار کو بین المدارس اُردُو ڈراما مقابلہ 2025 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ 28 دسمبر بروز اتوار کی صبح 11 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان ہتاتما اسمرتی مندر میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں کل سات اُردُو مدراس نے حصہ لیا ہے۔ اس مقابلے کا پہلا ڈراما "ایس ایس اے اُردُو ہائی اسکول بيڑی گھرکُل کی جانب سے "زندگی گلزار ہے”، پیش کیا جائیگا، دوسرا ڈراما خواجہ بندہ نواز اُردُو ہائی اسکول کی طرف سے "وارث کون؟”، تیسرا ڈراما شمع اُردُو پرائمری اسکول کی طرف سے "کالیا کاانجام”، چوتھا ڈراما ایس ایس اے اُردُو ہائی اسکول کی جانب سے "ہوشیار .. آن یؤور مارک!”، پانچواں ڈراما فرخندہ اُردُو پرائمری اسکول کی طرف سے "کٹا ہاتھ”، جب کہ چھٹا ڈراما "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سے "جزیرہ”، اور آخر میں پروگریسیو اُردُو ہائی اسکول کی طرف سے ساتواں ڈراما "کُٹکُٹ” کھیلا جائے گا۔ اس طرح اس مقابلے میں بچّوں کے کُل سات اُردُو ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ تمام ڈراموں کی پیشکش کے بعد تقسیم انعامات کا جلسہ منعقد ہوگا۔ اس مقابلے کے لیے داخلہ مفت ہے۔
اس ڈراما مقابلے میں اوّل، دوّم اور سوّم انعامات کے ساتھ سا تھ، بہترین ڈراما نگار، بہترین ہدایت کار، بہترین سیٹ ڈیزائن، بہترین موسیقی، بہترین لائٹس، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ، اور مُقامی بہترین ڈراما نگار، جیسے آٹھ مزید انفرادی انعامات دیے جائیں گے-
اس ضمن میں بزمِ غالب کے صدر بشیر پرواز سر، کنوینر یوسف عالم صدّیقی صاحب، مُحمَّد شفیع کیپٹن سر، سیکريٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، مُحمَّد حُسین بخشی سر، ناصرالدین اشرفی الندکر سر، عبدالشکور شعور صاحب، اور جملہ عہدہ داران و اراکین بزم نے شہر کے تمام ہی شائقین و ناظرین ڈراما سے اس ڈراما مقابلے کو دیکھنے اور فنکار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے