कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کا شاندار انعقاد

کھام گاؤں:23؍دسمبر(راست)انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 22 دسمبر کو صبح 10 بجے ادارہ کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خان کی نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، جبکہ افتتاحی تقریب ادارہ کی معزز اتھارٹیز کے ہاتھوں انجام پائی۔ان کھیلوں میں پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ادارہ کے 14 ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض احاطے میں موجود دونوں گراؤنڈز پر اساتذہ کرام کی نگرانی میں بیک وقت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ کھیلوں کے دوران نظم و ضبط، کھیل کے اصولوں اور صحت مند مسابقت کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
طالبات کے لیے منعقدہ مقابلے:
50 میٹر دوڑ، بک بیلنس، ٹگ آف وار، میوزیکل چیئر، آلو دوڑ، اور کرکٹ۔
طلباء کے لیے منعقدہ مقابلے:
100 میٹر دوڑ، سلو سائیکل ریس، شاٹ پُٹ، ٹگ آف وار، 4×100 میٹر ریلے ریس، کشتی، اور کرکٹ۔
مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ انعامات کی تقسیم ادارہ کے پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل عمیر محمد خان، سپروائزر شکیل احمد اور انچارج اسپورٹس گروپ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
اسپورٹس مقابلوں کی کامیابی میں شاندار کامینٹری کا بھی اہم کردار رہا، جس کے فرائض فضیل ارشد، افضل حسین، شاہد اللہ خان، سہیل فرقان، قاضی صلاح الدین، ذاہد رضا، عمیر احمد، نجیب الرحمن خان، ذین الدین، سید جلیس، سید شکیل، جاوید خان، جنید اللہ خان و دیگر اساتذہ کرام نے بخوبی انجام دیے۔
اسپورٹس کمیٹی نے ان مقابلوں کے لیے نہایت عرق ریزی کے ساتھ مائیکرو پلاننگ کی تھی اور قبل از وقت طلبہ و اساتذہ کو مکمل طور پر آگاہ کیا گیا تھا، جس کے باعث تمام مقابلے نہایت منظم انداز میں انجام پائے۔
جسمانی تعلیم کے معلمین شکیل احمد، ناصر انصاری اور سید سہیل و اسپورٹس کمیٹی عارف زبیر انصاری، ذاہد رضا، اسلم پرویز، جاوید خان، سید جلیس، زہیر اللہ خان، عمیر احمد، جنید اللہ خان نے بھی غیر معمولی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ان سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کے پہلے دن طلبہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے تئیں غیر معمولی دلچسپی اور ولولہ دیکھنے میں آیا۔ ان مقابلوں کے چرچے پورے شہر میں رہے۔ یہ اسپورٹس ایونٹ اس بات کا عملی ثبوت تھا کہ تعلیمی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت مسلم ہے، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ادارہ کی اس کامیاب کاوش کو والدین، اساتذہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے