कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھارت میں 22 دسمبر – قومی یومِ ریاضی

تحریر:حاجی محمد فضل الحق صدیقی معلمِ ( ریاضی)
یاسر اردو ہائی اسکول، سیلو
ضلع پربھنی، مہاراشٹر
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

بھارت میں ہر سال 22 دسمبر کو قومی یومِ ریاضی منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم بھارتی ریاضی داں ڈاکٹر سری نیواس رامانوجن کی یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ حکومتِ ہند نے سال 2012 میں 22 دسمبر کو باضابطہ طور پر قومی یومِ ریاضی قرار دیا۔
یومِ ریاضی منانے کا بنیادی مقصد طلبہ میں ریاضی کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا، منطقی، تجزیاتی اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینا اور ڈاکٹر سری نیواس رامانوجن کی غیر معمولی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ یہ دن طلبہ اور اساتذہ دونوں کو ریاضی سے محبت اور تحقیق کی طرف راغب کرتا ہے۔
ریاضی صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں، بلکہ سوچنے، سمجھنے اور مسائل حل کرنے کا ایک مؤثر فن ہے۔ ریاضی نہ صرف امتحانات کا مضمون ہے بلکہ ہماری روزمرہ زندگی کا بھی ایک اہم حصہ ہے، جیسے وقت کی منصوبہ بندی، پیسے کا حساب، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی۔
آئیے! آج کے اس بامقصد دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم ریاضی کے مضمون کو سمجھ کر پڑھیں گے، اس سے محبت کریں گے اور اسے ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے