कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے طلبہ کی تعلیمی سیر، نظم و ضبط کی مثال

پربھنی:21؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مورخہ 20 دسمبر2025 بروز سنیچر موئیدالمسلمین پرائمری اسکول، کچھی بازار، پربھنی کےجماعت سوم و چہارم کے 256 طلبہ کو ایک بامقصد اور معلوماتی تعلیمی سیر کے لیے سر دیش پانڈے ہرڈا پارٹی گارڈن، پاتھری روڈ لے جایا گیا۔ یہ تعلیمی سیر صبح 9 بجے اسکول سے روانہ ہوکر مکمل نظم و ضبط اور نگرانی کے ساتھ انجام دی گئی۔گارڈن پہنچنے پر وہاں کے عملے نے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق سب سے پہلے بچوں کو ناشتہ جس میں تازہ پھلوں کے ساتھ پوہے اور جیلبی شامل تھے۔ بعد ازاں بچوں کے لیے میجک شو اور کٹ پتلی کے کھیل کا اہتمام کیا گیا جو تفریح کے ساتھ ساتھ تربیتی پہلو بھی رکھتا ہے۔دوپہر 1 بجے طلبہ کو ہرڈا بھیل، نوڈلس، پیزا اور تازہ گنے کا جوس فراہم کیا گیا۔ اس کے بعد بچوں نے گارڈن میں موجود مختلف جھولوں سے بھرپور لطف اٹھایا، نیز طلبہ کو گھوڑا گاڑی اور بیل گاڑی کی سیر بھی کرائی گئی جو بچوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا۔شام 4 بجے تمام طلبہ کو کھانا کھلایا گیا۔ اس تعلیمی سیر کے دوران طلبہ نے عملی مشاہدے کے ساتھ تفریح بھی حاصل کی اور قیمتی معلومات و تجربات سے مستفید ہوئے۔قابلِ مسرت بات یہ رہی کہ صدر مدرس کی، رہنمائی اور نگرانی نے اس تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس تعلیمی سیر کے انعقاد میں انچارج محمد حبیب عالم سر اور معاون انچارج عبدالماجد سر نے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے