कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایجوکیشن ایکسپو کا اسٹیج بنا گنگا جمنی تہذیب کا خوبصورت منظر

AMESTO اور مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کا پُراثر پیغام

اورنگ آباد:21؍دسمبر(خان افراء تسکین )18 دسمبر بروز جمعرات، عام خاص میدان میں جاری ایجوکیشن ایکسپو کے پانچویں دن، اقلیتی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر AMESTO اور مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک بامقصد، فکری اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی پروگرام منعقد ہوا، جس میں گنگا جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت اور عملی مثال دیکھنے کو ملی۔ اس پروگرام کا مقصد اقلیتی طبقات کے آئینی حقوق سے عوام کو آگاہ کرنا، مذہبی رواداری کو فروغ دینا اور مختلف برادریوں کے درمیان باہمی احترام، اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا تھا۔ ایجوکیشن ایکسپو کے اسٹیج پر مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی نے کثرت میں وحدت کے نظریے کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ PPT پریزنٹیشن کے ذریعے اقلیتی حقوق، آئینی تحفظات اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ اِنگل میڈم، اقلیتی کمشنر، نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئینِ ہند کی روح ہے اور ایک مضبوط جمہوریت وہی ہوتی ہے جہاں ہر شہری خود کو محفوظ اور بااختیار محسوس کرے۔ پروگرام میں بوہرا، سکھ، جین، بدھسٹ، پارسی اور مسلم برادریوں کے نمائندوں—عامِل مرتضیٰ، سربجیت سنگھ، ڈاکٹر سرانہ، سنیل کھنڈارے، شاپورکر، مجتبیٰ فاروق اور واجد قادری—نے اتحاد، امن اور باہمی احترام پر زور دیا۔ منتظمین شیخ ضیاء، مقیم دیشمکھ اور شیخ معین کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں اساتذہ، طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہندوستان کی اصل طاقت اس کا تنوع ہے، جسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے