कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قرآن سے رہنمائی، تعلیم سے کامیابی:ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں والدین و طلبہ کے لیے شعور بیدار کرنے والی نشست

اورنگ آباد:21؍دسمبر(خان افراء تسکین ) | اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں جاری ایجوکیشن ایکسپو 2025 کے چھٹے دن، بروز جمعہ شام کے سیشن میں منعقد ہونے والی Parents Orientation Workshop نہ صرف کامیابی سے ہمکنار ہوئی بلکہ والدین اور طلبہ کے لیے ایک فکر انگیز، رہنمائی سے بھرپور اور مستقبل سنوارنے والی نشست ثابت ہوئی۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد والدین کو بچوں کی تعلیم، کیریئر پلاننگ اور درست رہنمائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا، جس میں بڑی تعداد میں والدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کا روح پرور آغاز ننھے عبیداللہ نازش کی نہایت پُرسوز اور دل کو چھو لینے والی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی محترمہ فرحانہ میڈم کی موجودگی نے پروگرام کی وقعت میں اضافہ کیا، جبکہ Key Speaker کے طور پر معروف تعلیمی و تربیتی مقرر، ماہرِ تعلیم اور تعلیم کے موضوع پر 17 کتب کے مصنف محترم مبارک کپاڈی نے نہایت مدلل اور پُراثر خطاب کیا، جسے حاضرین نے توجہ اور دلچسپی سے سنا۔اس علمی و فکری نشست کی اسٹیج کی زینت بننے والی معزز شخصیات میں ڈاکٹر عزیز احمد قادری صاحب، عبداللہ المحمدی (Brand Ambassador, MGM University)، عرفان سوداگر (لیکچرر، سر سید کالج)، اور ڈاکٹر رفیع الدین ناصر (ریٹائرڈ پروفیسر و سابق سربراہ شعبۂ نباتیات، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد) شامل تھے۔ تمام مہمانانِ گرامی کا مومنٹو اور گل دستے پیش کر کے پُرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔اپنے خطاب میں مبارک کپاڈی صاحب نے والدین کو اس بات پر سنجیدگی سے متوجہ کیا کہ قوموں کا مستقبل فضول نمود و نمائش میں نہیں بلکہ بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری سے محفوظ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ گھر میں کم عمری ہی سے savings کی عادت ڈالنا بچوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔اسی طرح ڈاکٹر عزیز احمد قادری صاحب نے اپنے خطاب میں اس نکتے پر زور دیا کہ حقیقی کامیابی کے خواہشمند افراد کے لیے قرآنِ مجید ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جس سے رہنمائی حاصل کر کے انسان اپنی زندگی کو بامقصد اور کامیاب بنا سکتا ہے۔دوسری جانب عبداللہ المحمدی (Brand Ambassador, MGM University) نے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح MGM University طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح کے بڑے پلیٹ فارمز فراہم کر کے انہیں عملی کامیابی کی راہوں پر گامزن کرتی ہے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ندوی نے نہایت خوش اسلوبی، سلیقے اور مربوط انداز میں انجام دی، جس کے باعث پروگرام پورے وقار اور ترتیب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مجموعی طور پر یہ ورکشاپ نہ صرف والدین بلکہ طلبہ کے لیے بھی ایک مؤثر فکری رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوئی، جس نے ایجوکیشن ایکسپو 2025 کی علمی، تعلیمی اور سماجی افادیت کو مزید مستحکم کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے