कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بچوں کو نصیحت کا طریقہ

از قلم:- سید مستقیم سید منتظم
صدر مدرس ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول اندرا نگر بیودہ ضلع امراؤتی

بہت سارے اوقات ایسے ہیں جب بچہ قابل قبول رجحان میں ہوتا ہے اس وقت آپ بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچے کے دل میں اتر جائے گی گا ۔ یہ اوقات مختلف میدانوں میں ہوسکتے ہیں ۔ مثلاً درس و تدریس کا میدان ۔ گھریلو تربیت کا میدان ، جوانی کے عروج کا میدان اور بھی بہت مرحلے ہیں ۔
دوران درس و تدریس
� معلم طلباء سے اجتماعی طور پر درس و تدریس کے دوران کرسکتا ہے ۔مگر کسی ایک طالب علم کو نصیحت کرنا ہو تو درس و تدریس کے دوران سب طلبہ کے سامنے نا کریں ۔ بلکہ اس طالب علم کا نصیحت کو قبول کرنے کا رجحان تب ہوتا ہے جب وہ تنہا ہو یا پھر کسی بات کی وجہ سے مزاجی طور پر پریشان نظر آئے اس وقت اس کو معلم کے لئے نصیحت کرنا کارگر اور مفید ثابت ہوتا ہے ۔
🪷جب بچہ کمرہ جماعت کے باہر دوستوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف ہو تب بھی اس کا رجحان نصیحت کو قبول کرنے کا ہوتا ہے ۔
🪷جب بچے کی آپ نے کسی اشد ضرورت کو پورا کرتے ہیں ۔ تو اس کے بعد اسکے رجحانات بھی آپ کی نصیحت کو قبول کرنے کے قابل ہو تے ہیں ۔
دوران گھریلو ماحول :
�جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ قابل قبول رجحان میں ہوتا ہے ۔اس وقت بچے کو اس کی کی گئی دن بھر کی غلطیوں کوتاہیوں پر اصلاح کے طور پر نصیحت کریں ۔
نبیوں اور اور نیک لوگوں کے واقعات سنانے چاہیےجس میں اچھی نصیحتیں ہوں ۔تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے ۔
🪷جب بچہ آپکے ساتھ سفر میں ہو۔وہ وقت بھی بچہ کا قابل قبول رجحان. ہوتا ہے۔اس وقت خاموشی کی بجائے اپنے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے سفر کریں ۔ اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپکی باتوں پر عمل کرے گا ۔
🪷جب بچہ ساتھ میں کھانے کے لئے بیٹھے اور کھانے سے فارغ ہو جائے تو اس وقت بھی بچہ کے رجحانات نصیحت کو قبول کرنے کے قابل ہوتے ہیں ۔اسوقت بھی آپ نصیحت کر سکتے ہیں ۔
🪷جب بچہ بیمار ہوجائے اور آپ اسکی بذات خود تیمارداری کر رہے ہو اس وقت بھی بچے کے رجحانات مثبت ہوتے ہیں ۔ اس وقت آپ جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش ہو جائے گی آپ نے بچوں کو جو بھی نصیحتیں کرنی ہوں ان اوقات میں کریں بچے ضرور آپکی نصیحتوں پر عمل کریں گے۔
دوران عفوان شباب :
🪷 یہ مرحلہ سب سے نازک مرحلہ ہے بچے کو نصیحت کرنے کا ۔ اس مرحلے میں آپ کو اپنے بچے کو نصیحت کے لئے اپنے شریک حیات کا استعمال کرنا لازمی ہے ۔ کیونکہ اس وقت آپ کے متعلق بچے میں ہچکچاہٹ اور دوری غیر اختیاری طور پر آجاتی ہے ۔ ماں ہی ہے جس کے وہ بہت قریب ہوتا ہے ۔
🪷 آپ اپنے بچے کو اپنے کاروبار اور دیگر مسائل میں ساتھ ساتھ رکھیں اور ساتھ رکھتے ہوئے دنیاوی تجربات حالات حاضرہ سے روشناس کراتے ہوئے نصیحت کرتے رہے ۔
🪷 دوستوں کے سامنے نصیحت کرنے سے گریز کریں کیونکہ بچے اس نصیحت کو اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔
🪷 اس دور میں بچہ بھلا ہی آپ سے کھینچا کھینچا سا رہے یہ ایک فطری عمل ہے ۔کیونکہ وہ آپ کے رتبہ اور مقام کو سمجھنے لگتا ہے ۔ مگر آپ اس سے مخلصانہ رویہ اختیار ایسا کرنے سے آپ کی نصیحت بھی اس وقت اس کے لئے قابل قبول ہونگی ۔
بے وقت بچے کو کبھی نصیحت نہ کریں ۔ نافرمانی کرنے پر اسکو مار پیٹ کر نا بھی درست نہیں ہیں ۔ مار پیٹ کرنے سے بچہ اور زیادہ اپنا باغی بن جاتا ہیں ۔پھر ہم اس کو صحیح راستے پر لانے کے لئے جذبات میں کئ غلط قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے