किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صادق اسدؔ اور رزاق شاہدؔ کے اعزاز میں شعری و ادبی نشست کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:29؍نومبر (راست) ادارہ کاروان اردو اندیڑ کی جانب سے 27؍ نومبر بروز پیر محقق و ادیب ڈاکٹر عبدالعلیم محمد سلیم کی صدارت میں ایک شاندار شعری و ادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے ماضی میں بھی مسلسل ماہانہ ادبی نشستیں منعقد ہوتی رہی ہیں اور اب اسکا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ دفتر ماہنامہ اقراء و اسماک آرٹس اینڈ گرافکس پر منعقد اس نشست میں شہر کے نوجوان و بزرگ شعراء و ادباء نے شرکت کی۔ محمد دانش،ذیشان توصیف انصاری، اطہرؔ کلیم،طاہر حسین طاہرؔ، سہیل احمد صدیقی، سمیع نعیمؔ صدیقی، اور مہمان شعراء رزاق شاہدؔ(ہنگولی) ، صادق اسد(مالیگائوں، چیف ایڈیٹر ماہنامہ اقراء) کے کلام کو خوب داد و تحسین سے نوازا گیا۔ شعری نشست کے بعدنثری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اطہر کلیم نے اپنا افسانچہ ’’ جھاگ‘‘ سنایا۔ جبکہ صادق اسد نے افسانچہ ’’لاش ‘‘ سنا کر سامعین کے ذوق کی تسکین کی۔نظامت کے فرائض اطہر کلیم احمد نے بحسن خوبی انجام دئے۔ آخر میںصدر محفل ڈاکٹر عبدالعلیم نے اپنے صدارتی خطاب میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ اور نثری تخلیقات پر سیر حاصل تبصرہ کرتے ہوئے قلمکاروں کی پذیرائی کی۔ ماضی میںپابندی سے نشستوں کے انعقاد پر تمام حاضرین کو مبارکباد پیش کیساتھ ہی اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے اور مستقل مزاجی سے ہر ماہ شعری و ادبی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے بھی شعراء و ادباء کی پذیرائی کی۔ طاہر حسین طاہر کے اظہار تشکر کے ساتھ نشست کا اختتام عمل میں آیا۔نشست کے کامیاب انعقاد میں سید رشید اللہ حسینی معروف (ایڈیٹر روزنامہ بول چال) کی محنتیں شامل رہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے