किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد میں پروموشن کے عہدے کاؤنسلنگ کے ذریعے پُر کئے جائیں

اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کا بلڈھانہ ضلع کےسرپرست وزیر سے مطالبہ

بلڈھانہ 26 نومبر (نمائندہ اعتبار) : ضلع پریشد بلڈھانہ کے تحت محکمۂ تعلیمات میں اپر گریڈ ہیڈماسٹرز، کیندر پرمکھ اور شکشن وستار ادھیکاری کے مخلوعہ عہدوں کو پُر کرنے کی کارروائی جاری ہے تاہم ان عہدوں کو راست آرڈر نکال کر پُر نہ کرتے ہوئے کاؤنسلنگ کے ذریعے پُر کرنے کا مطالبہ اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں تنظیم کی جانب سے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راجندر شنگنے کی معرفت ضلع کے سرپرست وزیر دلیپ ولسے پاٹل کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد بلڈھانہ کے تحت پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں اپرگریڈ صدرمدرسین کے کئی عہدے برسوں سے خالی ہیں جس کے سبب طلبہ کا مسلسل تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ خصوصاً اردو میڈیم اسکولوں میں اپرگریڈ ہیڈماسٹرز کے کم و بیش 70 فی صد عہدے خالی ہیں۔ ضلع پریشد کی سطح پر ان عہدوں کو پُر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ لیکن راست آرڈر نکال کر ان عہدوں کو پُر کرنے میں اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ تمام خالی عہدے پُر نہیں ہوسکیں گے کیونکہ سہولت کی جگہ تبادلہ نہ ہونے پر بہت سے مدرسین اسُ جگہ رجوع نہیں ہوں گے اور اپنی موجودہ جگہ اور موجودہ عہدے پر ہی خدمات جاری رکھنے کو ترجیح دیں گے۔ اس کے سبب پروموشن کی اگلی کارروائی ہونے تک اپر گریڈ ہیڈ ماسٹرز کے یہ عہدے خالی ہی رہیں گے۔ لہٰذا طلبہ کے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام مخلوعہ عہدے کاؤنسلنگ کے ذریعے صد فی صد پُر کیے جائیں۔
اسی طرح کیندرپرمکھ اور وستار ادھیکاری کے مخلوعہ عہدوں کو بھی کاؤنسلنگ کے ذریعے پُر کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا پروموشن کے عمل میں شفاف کارروائی کو یقینی بنانے اور کسی بھی امیدوار کے ساتھ کسی بھی طرح کی ناانصافی کو ٹالنے کی خاطر اپرگریڈ ہیڈماسٹرز، کیندرپرمکھ اور وستار ادھیکاری کے تمام عہدوں کو کاؤنسلنگ کے ذریعے پُر کرنے کے لئے ضلع پریشد بلڈھانہ کے سی ای او سے سفارش کرنے کا مطالبہ اس میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کے اس وفد میں ریاستی سیکرٹری شیخ ضمیر رضا ، ضلع رابطہ انچارج حسین قریشی ، ضلع خازن شارق زبیر اور پونہ ضلع صدر افروز پٹیل و دیگر شامل تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے