कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہم غزہ کے ہسپتال چھوڑیں گے اور نہ ہی اپنے مریضوں کو تنہا کریں گے:ڈاکٹر منیر البرش

غزہ :8 ستمبر:غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البرش نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے شہریوں کو جبری انخلا پر مجبور کرنے کا عمل انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ غزہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹر اور طبی عملہ اپنے مریضوں اور انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے بچوں کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ڈاکٹر البرش نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو سو سے زائد مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جنہیں آلات اور مصنوعی سانس کی ضرورت ہے، ان مریضوں کو منتقل کرنا ناممکن ہے ورنہ اس کا مطلب ان کا قتل اور اجتماعی موت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا اگر قابض اسرائیل ہمیں اور ہمارے مریضوں کو قتل کرنا چاہتا ہے تو کر لے، لیکن ہم اپنے ہسپتال نہیں چھوڑیں گے اور اپنے مریضوں کو کسی حال میں تنہا نہیں کریں گے، کیونکہ اس کے سوا دوسرا راستہ صرف موت ہے۔ ہم نہ ہٹیں گے نہ ہی پیچھے ہٹنے کا سوچیں گے۔اس سے قبل قابض اسرائیل کی فوج نے بیان جاری کر کے غزہ شہر کے شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ساحلی الرشید سڑک کے ذریعے جنوبی غزہ کی طرف نکل جائیں، دعویٰ کرتے ہوئے کہ المواصی کے علاقے کو نام نہاد "انسانی زون” قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹر البرش نے کہا کہ قابض اسرائیل بدترین انسانی اور صحت کے بحران کے دوران غزہ کے عوام کو جبراً بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نہ لوگوں کو بندوق کے زور پر بے گھر کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہسپتال محفوظ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنیوا کنونشن کی چوتھی شق اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت ہسپتالوں اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ وسائل کی کمی اور دواؤں کی شدید قلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ڈاکٹر زخمی مریضوں کی سرجری تک کرنے سے قاصر ہیں۔ڈاکٹر البرش کے مطابق 200 سے زیادہ مریض فوری آپریشن کے منتظر ہیں لیکن آرتھوپیڈک آلات اور ہڈیوں کو جوڑنے والے آلات کی عدم دستیابی کے باعث یہ آپریشن ممکن نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں وبائی صورتحال پھیل چکی ہے اور وزارت صحت نے "گیلان بری” سنڈروم کے 106 سے زیادہ کیسز رجسٹر کیے ہیں جو ایک خطرناک ریکارڈ ہے۔ اس وبا کی بنیادی وجہ آلودہ پانی اور صفائی ستھرائی کے آلات کی عدم فراہمی ہے۔ڈاکٹر البرش نے کہا کہ سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹر اور ماہرین غزہ میں پھیلنے والے نئے وائرس اور امراض کی تشخیص بھی نہیں کر پا رہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے