किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران میں موساد کے مبینہ 20 ایجنٹ گرفتار، جوہری سائنس دان کو سزائے موت

تہران:10؍اگست:ایران کی عدلیہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا تاکہ مجرم دوسروں کے لیے عبرت بنیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ایک جوہری سائنس دان روزبہ وادی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک اور جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جو جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ایران کی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے آج تہران میں صحافیوں کو بتایا کہ 20 مشتبہ افراد میں سے بعض کے خلاف الزامات ختم کر دیے گئے ہیں اور انہیں رہا کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے رہائی پانے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ صہیونی ریاست کے جاسوسوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کرے گی اور مجرموں کو کڑی سزائیں دے کر مثال قائم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مکمل تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق اس سال ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چند ماہ میں کم از کم آٹھ مبینہ مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔یاد رہے کہ جون میں 12 دن تک اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے جاری رکھے، جن میں اعلی فوجی کمانڈرز، جوہری سائنس دان، جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقے نشانہ بنے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ایرانی انسانی حقوق کے کارکنوں کی خبر رساں ایجنسی "ہرانا” کے مطابق ان حملوں میں ایران میں 1190 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 436 عام شہری اور 435 سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اس کے 28 شہری مارے گئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے