किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سادگی کا پیغام: ڈاکٹر اویس عباسی کی دختر کا باوقار نکاح

تحریر: ابرار دیشمکھ ، ناندیڑ

دلہن : ڈاکٹر طہورا منعم بنت محمد اویس عباسی(ناندیڑ )
ایم بی بی ایس فائنل ایئر
دولہا : ڈاکٹر سہیل مقبول شیخ
ایم بی بی ایس (ایم ڈی میڈیسن فائنل ایئر (اودگیر)

آج کے اس پُر تعیش اور نمائش سے بھرپور دور میں، جہاں شادی بیاہ کی تقریبات اکثر نمود و نمائش، اسراف اور سماجی مقابلہ بازی کا مظہر بن چکی ہیں، وہاں ڈاکٹر اویس عباسی صاحب کا عمل ایک تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوتا ہے۔
ڈاکٹر اویس عباسی، جو نہ صرف علمی و سماجی حلقوں میں ایک معتبر مقام رکھتے ہیں بلکہ ایک باشعور اور دیندار شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنی دختر کا نکاح انتہائی سادگی سے اپنے گھر پر الحیات ہاسپٹل کی نمازگاہ میں انجام دیا۔ یہ نکاح نہ کسی دھوم دھام کے ساتھ منعقد ہوا، نہ ہی مہنگے ہال، بڑے کھانوں یا غیر ضروری رسومات کا سہارا لیا گیا۔ بلکہ صرف سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے ایک مختصر، باوقار اور روحانی فضا میں یہ بندھن باندھا گیا۔
یہ عمل نہ صرف سادگی کی اعلیٰ مثال ہے بلکہ ایک عملی دعوت بھی ہے اُن تمام خاندانوں کے لیے جو مالی دباؤ، معاشرتی توقعات اور رواجی رسومات کی بنا پر شادی کو بوجھ سمجھنے لگے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا یہ قدم ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ نکاح جیسا پاکیزہ بندھن نہایت آسانی اور وقار کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ہم اصل مقصد کو سمجھیں اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو اپنے رہنما بنائیں۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہترین نکاح وہ ہے جو آسان ہو۔
یہ سادگی دراصل عظمت ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ ہمارے معاشرے کو نمود و نمائش کی نہیں بلکہ اخلاص، تقویٰ اور معاشرتی آسانی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اویس عباسی صاحب اور ان کے اہل خانہ یقیناً اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس نکاح کو برکتوں سے بھر دے، عاقدین کو ایک دوسرے کا لباس بنائے، اور ان کے درمیان محبت، رحمت اور سکون پیدا فرمائے۔ آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے