किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ پر وحشیانہ بمباری: چوبیس گھنٹوں میں 57 فلسطینی شہید، 512 زخمی

غزہ:27؍جولائی:قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری مسلسل اور بیرحمانہ جارحیت نے مزید فلسطینیوں کی جانیں لے لیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی افواج کی درندگی کے نتیجے میں 57 معصوم فلسطینی شہید ہوئے جن میں تین افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں۔ اس کے علاوہ 512 افراد زخمی ہوئے جنہیں غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں 29 فلسطینی ایسیبھی شامل ہیں جو امداد کی تلاش اور اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے نکلے تھے مگر ظالم دشمن کے حملوں کا نشانہ بن گئے۔ ان کے علاوہ 165 سے زائد افراد ان حملوں میں زخمی ہوئے۔ اس طرح محض روزی روٹی کے لیے نکلنے والوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 1121 اور زخمیوں کی تعداد 7485 ہو چکی ہے۔وزارتِ صحت نے واضح کیا کہ 18 مارچ سنہ2025 سے اب تک قابض اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہدا کی مجموعی تعداد 8581 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 32436 ہو گئی ہے۔قابض اسرائیل کی طرف سے جاری وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں کے نتیجے میں، 7 اکتوبر سنہ2023 سے لے کر آج تک کے شہدا کی مجموعی تعداد 59733 ہو چکی ہے۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 144477 ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ کئی زخمی سڑکوں پر مدد کے منتظر ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار شدید خطرات، وسائل کی کمی اور قابض دشمن کی مسلسل بمباری کے باعث ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔غزہ میں جاری یہ انسانیت سوز مظالم نہ صرف عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہیں بلکہ پوری دنیا کی خاموشی بھی ان مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ غزہ کے نہتے عوام آج بھی اپنے حق، آزادی اور عزت کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے