किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر مشاعرے کا انعقاد

ناندیڑ: 26؍جولائی(شیخ عمران) لوہا قندھاراسمبلی حلقے کے مقبول رکن اسمبلی اور سابق رکن پارلیمان پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر مورخہ 2 اگست کو شام 5 بجے شَنکر راؤ چوہان آڈیٹوریم، ناندیڑ میں مہاراشٹر کے نامور شعرا کا شاندار مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کی اطلاع مشاعرے کے منتظم اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ضلعی نائب صدر مادھو پاؤڈے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دی۔ایم ایل اے پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر جو اپنی عوامی خدمات اور مقبولیت کی وجہ سے ناندیڑ ضلع کے عوامی لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی سالگرہ امسال بھی مختلف عوامی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے منانے کا عزم کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں مادھو پاؤڈے کی قیادت میں یہ مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے، جس کا افتتاح خود ایم ایل اے پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر کے ہاتھوں کیا جائے گا۔
اس مشاعرے میں جو شعرا اپنا کلام پیش کریں گے ان میں شامل:
نارائن پوری (اورنگ آباد)
نیلیش چوہان (اورنگ آباد )
توکارام دھاندے (اِگت پوری)
مکند راجپنکھے (امباجوگائی)
کشور بلی (اکولہ)
پربھاکر سالے گاؤںکر (ماجل گاؤں)
سنجیوَنی تڈےگاؤںکر (جالنہ)
راجے صاحب قدم (احمدپور)
کیشو کھٹنگ (پربھنی)
شواجی امبولگےکر (ناندیڑ)
شری نیواس مسکے، شنکر راٹھوڑ، روہنی پانڈے اور منوہر بسنوتے۔
ساون کے مہینے اور برسات کے موسم میں یہ کلام ناندیڑ کے سامعین کو کلام کی بوندوں سے تر و تازہ کر دے گا۔ مادھو پاؤڈے نے ناندیڑ کے شعر و ادب سے محبت رکھنے والے حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اس مشاعرے میں شرکت کر کے شعرا کی حوصلہ افزائی کریں اور اس ادبی محفل سے لطف اندوز ہوں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے