Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the perfecty-push-notifications domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u488245609/domains/aitebarnews.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
میرے جوتے صاف کرکے غریب بچوں کو دیے جائیں، شہید فلسطینی بچی کی وصیت – urdu
किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میرے جوتے صاف کرکے غریب بچوں کو دیے جائیں، شہید فلسطینی بچی کی وصیت

غزہ ،۲۴؍اکتوبر:اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں غزہ کے اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آگئی۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 3900فلسطینی شہید ہوچکے۔ گزشتہ دنوں اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا اور بمباری کی جس کے نتیجے میں 500سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اس حملے میں کئی بچے بھی شہید ہوئے جن میں ایک بچی حیا بھی شامل تھی۔ حیا کی دلخراش وصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شہید فلسطینی بچی نے سادہ کاغذ پر لکھاکہ میری پاکٹ منی سے45شیکل میری ماں کو دیے جائیں، 5 شیکل میرے بھائی ہاشم اور5بہن ذینہ کو دیے جائیں، 5شیکل دادی اور 5پھپھی کو دیے جائیں۔شہید حیا نے وصیت کی کہ 5شیکل خالہ اور5خالو کو دیے جائیں۔ شہید حیا نے مزید لکھاکہ میرے کھلونے میری بہن اورسہیلیوں کو دئیے جائیں، میرے کپڑے پھپھی زاد بہنوں کو دیے جائیں۔ شہید فلسطینی بچی نے وصیت میں کہا کہ میرے جوتے غریب بچوں کو ملیں، جوتوں کو صاف ضرور کیا جائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ar Arabic en English hi Hindi mr Marathi ur Urdu