
اردھاپور:21؍مئی (شیخ زبیر ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) اردھاپور یونٹ کے زیر اہتمام 29 مئی، جمعرات کو ایک باوقار جلسہ تہنیت و کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سیّد فنکشن ہال، اردھاپور میں منعقد ہوگا۔یہ پروگرام خاص طور پر ان طلباء و طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں دسویں یا بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے لیے انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس کے علاوہ، طلباء کو مستقبل کے بہتر کیریئر کے انتخاب کے سلسلے میں ماہرین کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔
مہمانان خصوصی میں شامل ہیں:
محترم سیماب خان صاحب( صدر حلقہ ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا، ممبئی)
جناب مستجاب خاطر( اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)
پروگرام کی اہم خصوصیات:
کیریئر گائیڈنس سیشن
بہتر فیلڈ کے انتخاب پر مشورہ
نمایاں کامیاب طلباء کے لیے انعامات
ترغیبی انعامات
اہم گزارش:
تمام کامیاب طلباء و طالبات سے درخواست ہے کہ وہ اپنا مارک میمو (نتیجہ) نیچے دیے گئے نمبر پر WhatsApp کے ذریعے جلد از جلد شیئر کریں، تاکہ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کی فہرست تیار کی جا سکے۔
WhatsApp نمبر: 7058029194
آئیے، اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنی کامیابی کو ایک نئی سمت دیں اور مستقبل کی تعلیمی و پیشہ ورانہ راہوں کے لیے ایک مضبوط قدم بڑھائیں۔